پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

June 26, 2026

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران کی وادی سراوان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کا ٹھکانہ کلیئر کروا لیا۔

June 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، تاہم ملک کی طرف بری نگاہ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

June 25, 2026

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں چین نے امریکہ ایران امن مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کی ہے۔

June 25, 2026

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے پاک کشمیر رشتے کو ناقابل تنسیخ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی آڑ میں اداروں کے خلاف مہم چلائی گئی، غداری پر سخت سزا ہونی چاہیے۔

June 25, 2026

بی بی سی کی رپورٹنگ پر پاکستان کا شدید ردِعمل؛ یکطرفہ اور گمراہ کُن دعوے مسترد

پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔
پاکستان نے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی بندش سے متعلق بی بی سی اردو کی یکطرفہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی ادارے کے خلاف باضابطہ احتجاج درج کرا دیا ہے۔

آزاد کشمیر کی صورتحال پر بی بی سی کی رپورٹنگ پر پاکستان کا سخت ترین مؤقف؛ وزارتِ اطلاعات اور آئی جی پولیس نے سڑکوں کی بندش کے دعوے جھوٹے قرار دے دیے۔

June 26, 2026

حکومتِ پاکستان اور ریاستِ آزاد جموں و کشمیر کے اعلیٰ حکام نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی صورتحال اور سڑکوں کی بندش سے متعلق بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کو مضحکہ خیز، یکطرفہ اور زمینی حقائق کے یکسر منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے صحافتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر بی بی سی اردو کے خلاف باضابطہ اور سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، بی بی سی کی رپورٹ غیر مصدقہ اور من گھڑت دعوؤں پر مبنی ہے، جس میں جان بوجھ کر سرکاری مؤقف، دستیاب حقائق اور آن ریکارڈ شواہد کو نظر انداز کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک عالمی ادارے کی جانب سے مستند ذرائع سے تصدیق کیے بغیر ایسی گمراہ کن معلومات کی اشاعت ایک تشویشناک رجحان ہے، جس کا مقصد عوام میں ہیجان اور غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل (آئی جی) آزاد جموں و کشمیر پولیس لیاقت علی ملک نے مظفر آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کے دعوؤں کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔ آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی تمام مرکزی شاہراہیں ٹریفک کی روانی اور ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر کھلی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اقدامات کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے نظام کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صرف راولاکوٹ کے چند محدود مقامات پر جزوی رکاوٹیں موجود ہیں، جبکہ بی بی سی نے زمینی صورتحال کو مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کیا۔

علاوہ ازیں، دفترِ خارجہ نے اس معاملے پر برطانوی حکومت سے بھی رابطہ کیا ہے۔ پاکستان نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ارکانِ پارلیمنٹ اور وہاں مقیم پاکستانی نژاد افراد کو آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والی کالعدم تنظیموں کی پشت پناہی سے سختی سے روکے۔

دفترِ خارجہ نے برطانوی حلقوں کی جانب سے دیے گئے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ اور پاکستان کے داخلی امور میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ حکام نے بین الاقوامی میڈیا اور متعلقہ عناصر پر زور دیا ہے کہ وہ صحافتی اخلاقیات کی پاسداری کریں اور پاکستان کے اندرونی معاملات پر مہم جوئی سے گریز کریں۔

متعلقہ مضامین

تاریخی حقائق اور دستاویزی شواہد کالعدم تنظیموں کے جبری الحاق کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے یہ ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان کا پاکستان میں شامل ہونا عوام اور مقامی حکمرانوں کا اپنا فیصلہ تھا۔

June 25, 2026

بلوچستان کے ضلع خاران کی وادی سراوان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے ان کا ٹھکانہ کلیئر کروا لیا۔

June 25, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک اور ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، تاہم ملک کی طرف بری نگاہ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے۔

June 25, 2026

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چینی ہم منصب وانگ یی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں چین نے امریکہ ایران امن مذاکرات میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کی ہے۔

June 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *