یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے مالدیپ کو 0-7 سے شکست دی تھی۔

April 10, 2026

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے

April 10, 2026

افغان وزیرِ ہائر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے کابل یونیورسٹی کے دورے کے دوران ادب کے ایک طالب علم کو ازبک ٹوپی پہننے پر سرِعام تھپڑ مار دیا۔ عینی شاہدین نے واقعے کو نسلی تذلیل اور ثقافتی شناخت پر حملہ قرار دیا ہے

April 10, 2026

دنیا جوہری تصادم اور یقینی تباہی کے دہانے پر تھی جب پاکستان کو اس کارِ خیر کے لیے منتخب کیا گیا۔ “سفارتی بنیان المرصوص” کے ذریعے کروڑوں زندگیاں بچائی گئیں اور سول ملٹری الائنس کے دلیرانہ کردار نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو روک دیا۔ ابلیسی قوتوں کی سازشیں ناکام ہوئیں اور پاکستان “پیس میکر” بن کر ابھرا ہے

April 10, 2026

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کو انسانیت کے لیے ’کینسر‘ قرار دے کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ دفاعی ماہرین نے اسے پاکستان کی ایک سوچی سمجھی سفارتی حکمت عملی اور نپا تلا پالیسی بیان قرار دیا ہے، جبکہ اے آئی پلیٹ فارمز کی جانب سے اس بیان کی سنسر شپ نے صیہونی خوف کو مزید بے نقاب کر دیا ہے

April 10, 2026

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صرف مذہبی دائرے تک محدود نہیں بلکہ ملک کے مختلف نسلی گروہوں، خصوصاً غیر پشتون طلبہ، پر اپنی ثقافتی شناخت ترک کرنے کا دباؤ بھی بڑھا رہے ہیں۔

April 10, 2026

باجوڑ حملہ: پاکستان کا افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج

پاکستان نے باجوڑ حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پاکستان نے باجوڑ حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

باجوڑ دہشت گرد حملے کے بعد وزارتِ خارجہ کا افغان ناظم الامور کو ڈیمارش۔ پاکستان نے افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی قیادت کی سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا

February 19, 2026

وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز افغانستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو طلب کر کے باجوڑ میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے پر باضابطہ احتجاجی مراسلہ (ڈیمارش) ریکارڈ کرایا ہے۔ اس حملے میں پاک فوج کے 11 جوانوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ ‎ کا کہنا ہے کہ اسلام اباد میں افغان سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے 16 فروری 2026 کو باجوڑ میں پیش آنے والے حملے کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو سخت احتجاجی مراسلہ (ڈی مارش) پہنچایا۔ جمعرات کو ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کہا کہ “اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے”۔ ترجمان ‎طاہر اندارابی کے بیان کے مطابق “پاکستان نے ‎باجوڑ میں پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملے، جس کے بعد مسلح فائرنگ کی کاروائی بھی کی گئی، کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وزارتِ خارجہ نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ فتنہ الخوارج/ٹی ٹی پی جس کی قیادت ‎افغانستان میں موجود ہے، افغان سرزمین سے بلا روک ٹوک سرگرمِ عمل ہے۔ اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کو افغان عبوری حکومت کی جانب سے متعدد مواقع پر یقین دہانیاں موصول ہوئیں، تاہم ان کے باوجود کوئی نمایاں، ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدام سامنے نہیں آیا۔ بیان کے مطابق “افغان حکومت کو واضح طور پر آگاہ کیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں بشمول ان کی قیادت کے خلاف فوری، مؤثر اور قابلِ تصدیق اقدامات یقینی بنائے”۔ مزید برآں “افغان حکومت کو دو ٹوک انداز میں مطلع کیا گیا کہ پاکستان اپنے فوجیوں، شہریوں اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فتنہ الخوارج سے وابستہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جہاں کہیں بھی وہ موجود ہوں، کاروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔”

پاکستانی حکام نے افغان انتظامیہ سے شدید مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے۔ ڈیمارش میں واضح کیا گیا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی اور ان کی سرحد پار نقل و حرکت علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ وزارتِ خارجہ نے مطالبہ کیا کہ افغان طالبان اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں اور قیادت کے خلاف مؤثر کاروائی کو یقینی بنائیں۔

دیکھیے: باجوڑ میں ایف سی و پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکہ، تیرہ افراد شہید ہو گئے

متعلقہ مضامین

یہ پاکستان ویمن ٹیم کی انٹرنیشنل فٹبال میں سب سے بڑے مارجن سے فتح ہے، اس سے قبل قومی ٹیم نے مالدیپ کو 0-7 سے شکست دی تھی۔

April 10, 2026

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور سیکیورٹی ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ حملے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے

April 10, 2026

افغان وزیرِ ہائر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے کابل یونیورسٹی کے دورے کے دوران ادب کے ایک طالب علم کو ازبک ٹوپی پہننے پر سرِعام تھپڑ مار دیا۔ عینی شاہدین نے واقعے کو نسلی تذلیل اور ثقافتی شناخت پر حملہ قرار دیا ہے

April 10, 2026

دنیا جوہری تصادم اور یقینی تباہی کے دہانے پر تھی جب پاکستان کو اس کارِ خیر کے لیے منتخب کیا گیا۔ “سفارتی بنیان المرصوص” کے ذریعے کروڑوں زندگیاں بچائی گئیں اور سول ملٹری الائنس کے دلیرانہ کردار نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو روک دیا۔ ابلیسی قوتوں کی سازشیں ناکام ہوئیں اور پاکستان “پیس میکر” بن کر ابھرا ہے

April 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *