"> دفتر خارجہ طلبی
ریاض ایئرپورٹ پر حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد نے حوثیوں کو بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا، جبکہ او آئی سی نے حملوں کی مذمت کی۔

October 9, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 9, 2026

خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کے دوران آٹے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ سرکاری گندم کے ذخائر کے دعوؤں کے باوجود عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

October 9, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے طویل اقتدار کے باوجود چارسدہ کے سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات، مشینری اور علاج کی دستیابی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

October 9, 2026

واٹس ایپ گروپس کی لڑائیاں اور ایک دوسرے کو ایکسپوز کرنے کی دھمکیاں ثابت کرتی ہیں کہ جدوجہد اب بانی کی رہائی یا عوامی مسائل کی نہیں، بلکہ محض اقتدار کے بٹوارے اور ذاتی انا کی رہ گئی ہے۔

October 9, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا مقصد سعودی عرب کا دفاع اور خطے میں استحکام یقینی بنانا ہے۔

October 9, 2026

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستانی شہریوں کے قتل پر احتجاج

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے ورکنگ باؤنڈری پر بی ایس ایف کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
دفتر خارجہ، بھارتی ناظم الامور

پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بدیان سیکٹر میں بی ایس ایف کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہریوں کے قتل پر سخت احتجاج کیا ہے۔

October 3, 2026

دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کے بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج درج کرایا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق 2 اکتوبر کو انٹرنیشنل بارڈر پر بدیان سیکٹر میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی اہلکاروں نے بلااشتعال مہلک اور غیر متناسب طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان جاں بحق شہریوں کو نام نہاد ‘درانداز’ قرار دینے کی بھارتی کوشش کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی فوری، غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کرائے۔ ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پاکستان نے زور دیا کہ نئی دہلی تحقیقات کے نتائج اور کی گئی کارروائی سے اسلام آباد کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے۔

اعلامیے میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ طے شدہ بارڈر ایس او پیز کی پاسداری کرے، زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

ریاض ایئرپورٹ پر حملوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد نے حوثیوں کو بھرپور جواب دینے کا عزم ظاہر کیا، جبکہ او آئی سی نے حملوں کی مذمت کی۔

October 9, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کی ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

October 9, 2026

خیبرپختونخوا میں لانگ مارچ کے دوران آٹے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ سرکاری گندم کے ذخائر کے دعوؤں کے باوجود عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

October 9, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے طویل اقتدار کے باوجود چارسدہ کے سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات، مشینری اور علاج کی دستیابی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

October 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *