ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

صدر مملکت اور وزیراعظم نے یوم فضائیہ پر اپنے خصوصی پیغامات جاری کر دیے

شہباز شریف کا یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یقین ہے ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پر پورا اترے گی، ان شااللہ فضائیہ ملکی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ کرتی رہے گی۔

1 min read

صدر مملکت اور وزیراعظم نے یوم فضائیہ پر اپنے خصوصی پیغامات جاری کر دیے

یوم فضائیہ ہر سال 7 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

September 7, 2025

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

یوم فضائیہ کے تاریخی دن پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ کے شہدا کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں،7 ستمبر ایئرفورس کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کی یاد کا دن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بانی پاکستان کے وژن کے مطابق فضائیہ کو صف اول کا ادارہ بنایا گیا، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں ملک کا بھرپور دفاع کیا، دن منانے کا مقصد نئی نسل کو بہادری اور قربانی کی یاد دلانا ہے، پاک فضائیہ نے فضائی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔

انھوں نے کہا کہ مسلح افواج نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں دشمن کو چاروں شانے چت کیا، مسلح افواج نے دشمن کو چاروں شانے چت کرکے پوری دنیا کو حیران کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی کثیرالجہتی صلاحیتیں اس کی جدت کا ثبوت ہیں، ہمارے ہیروز نے ثابت کیا جذبہ اور ہمت کو شکست نہیں دی جا سکتی۔

شہباز شریف کا یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ یقین ہے ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پر پورا اترے گی، ان شااللہ فضائیہ ملکی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ کرتی رہے گی۔

صدر آصف علی زرداری نے بھی اتوار کے روز پاک فضائیہ (پی اے ایف) کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا جنہوں نے وطن عزیز کے فضائی دفاع میں نمایاں کردار ادا کیا۔

یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ کو ایک شاندار ورثہ حاصل ہے، 1965 کی جنگ سے لے کر ’معرکۂ حق و باطل‘ تک، جب اس کے جوانوں نے فرض کی ادائیگی میں غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم اُن ہیروز کی مقروض ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاک فضائیہ کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ فورس ہمیشہ قوم کے بلانے پر لبیک کہتی رہی ہے اور وطن کے فضائی دفاع میں بے مثال عزم کے ساتھ ڈٹی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا حوصلہ اور پیشہ ورانہ مہارت پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

یوم فضائیہ ہر سال 7 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے۔

دن کے آغاز پر پاک فضائیہ کے تمام اڈوں پر تقریبات منعقد ہوئیں جن میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عہد دہراتے ہوئے کہا کہ فورس اپنی صلاحیتوں کو عصرِ حاضر کے بدلتے سکیورٹی چیلنجز کے مطابق مزید مضبوط بنائے گی۔

دیکھیں: بھارتی فضائیہ کا غرور خاک میں ملانے کا دن: پاکستان بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *