اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا ثالثی کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے حالیہ کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ جنگ بندی برقرار رکھیں اور تحمل کا مظاہرہ جاری رکھیں۔
حکام کے مطابق ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے تمام فریقین کی جانب سے صبر و تحمل کو سراہا اور امن عمل میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ فریقین کے وفود کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا تاکہ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔
دیکھئیے:اسلام آباد میں تاریخی مذاکرات کی تیاریاں مکمل؛ امریکہ ایران اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں