فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کرنے والوں کے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ اطلاعات کے مطابق رانا ثناءاللہ کے گھر پر نو مئی کو ہونے حملے میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سمیت 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
کیس کا متعلق فیصلہ سناتے ہوئے نامزد 109 ملزمان میں سے 75 کو سزائیں سنا دیں اور بقیہ 34 کو بری کردیا ۔ جبکہ 75 میں سے 59 ملزمان کو 10،10 سال اور 16 ملزمان کو 3،3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے بیتے زین قریشی کو بری کردیا۔
جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز اور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے مجموعی طور پر 59 پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنان کو 10،10 سال قید کی سزا سناٗی ہے جن میں تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما بھی شامل ہیں۔
دیکھیں: عمر ایوب خان اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، سات پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی