ریاض: سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔
اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حوثی گروپ نے ریاض کے علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے کروز میزائل داغا تھا۔
ترجمان کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں روک کر تباہ کردیا۔
تاہم اتحادی افواج کے ترجمان نے میزائل کے ممکنہ ہدف، واقعے سے ہونے والے نقصان یا کسی جانی نقصان کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب حوثی گروپ کی جانب سے میزائل حملے کے دعوے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔





