واشنگٹن: میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک شیئر کردہ ٹویٹ میں کہا ہے میری وائٹ ہاؤس میں روس ۔ یوکرین جنگ کے حوالے سے یوکرین، فرانس، جرمنی، برطانیہ کے حکّام کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہم نے یوکرین کو تحفظ فراہم کرنے کے متعلق گفگتو کی جو یورپ اور امریکا مل کر اقدامات اٹھاٗیں گے۔
روس۔ یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا تمام ممالک چاہتے ہیں کہ روس۔یوکرین کے درمیان صلح اور امن قاٗم ہو جائے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا میٹنگ کے بعد میں نے روسی صدر پیوٹن کو فون کیا، ہمارے درمیان بات چیت ہوئی اور اب میں کوشش ہے کہ پیوٹن اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کی آپس میں ایک ملاقات کرواؤں۔
پھر میری اگلے مرحلے میں میری کوشش ہوگی کہ ہم تینوں (پیوٹن، زیلنکسی، اور ٹرمپ) باہم مل بیٹھیں تاکہ مذاکرات اور امن بحالی کے لیے بات آگے بڑھائی جا سکے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا یہ تمام تر اقدامات روس۔ یوکرین جنگ جو کہ چار برس سے جاری ہے اس کو ختم کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں۔