راولپنڈی: شوبز انڈسٹری کا معروف نام صبا قمر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اداکارہ صبا قمر کی ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے باعث ان کو راولپنڈی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا۔
بتایا یہ جا رہا ہے کہ صبا قمر کو سینے میں درد مھسوس ہوا تکلیف بڑھنے پر قریبی ہسپتال قاٗد اعظم انٹرنیشنل میں لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں کے مشورے سے آئی سی یو میں رکھا گیا۔ ڈاکٹروں نے صبا قمر کی انجیوگرافی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے۔ ڈاکٹر حضرات کا کہنا تھا صبا قمر کی طبعیت بہت خراب تھِ تاہم اب قدرے بہتر ہے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ صبا قمر آجکل ایک بڑے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اسی وجہ سے شدید ذہنی تناؤ اور تھکن کا شکار ہیں۔
ڈاکٹروں نے مسلسل کام اور نیند کی کمی کو بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔ بروقت علاج اور نگرانی میں رہنے کے بعد صبا قمر گھر منتقل ہوگئی ہیں۔
ڈآکٹروں نے صبا قمر کو کچھ ہفتے آرام کرنے اور مکمل صحت یابی کو یقینی بنانے کیلیے ہر طرح کی سرگرمی سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔
دیکھیں: عائزہ خان نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنا پلان بتا دیا