سعودی فوجی اتحاد کے مطابق طائف کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے سے عمارت، تعمیراتی مقام اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔
سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ریاض میں میزائلوں کا ملبہ گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام نے نقصان کی تفصیلات سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب سعودی شہروں جدہ اور ینبع میں ممکنہ حملے کے پیش نظر جاری کی گئی وارننگ کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی۔
سعودی شہری دفاع نے شہریوں اور ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
حکام نے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے واقعات یا ان کے ملبہ گرنے کے مقامات کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر پھیلانے کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔





