شاہ رخ خان کی کنگ فلم میں منفرد اداکاری نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ان پر یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ انہوں نے امریکی اداکار بریڈ پٹ کے انداز کی نقل کی ہے۔
شاہ رخ خان کے جنم دن کے موقع پر انہوں نے جیکٹ، نیلی قمیض اور چشمے پہن کر سوشل میڈیا پر اپنی تصایر لگائی۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے انداز کا موازنہ بریڈ پٹ کے ایف ون لک سے کرنا شروع کر دیا۔
کچھ صارفین کے مطابق ان کا لباس، بالوں کا اسٹائل اور رنگ براہ راست بریڈ پٹ سے متاثر نظر آتا ہے، جبکہ بعض لوگوں نے اتفاقیہ انداز قرار دیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب شاہ رخ خان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کا دفاع کیا۔ اسی تناظر میں ایک صارف نے لکھا کہ انکا کنگ فلم میں نیا انداز بین الاقوامی معیار کا حامل ہے۔ یہ ان کی ذاتی پہچان ہے نہ کہ کسی کی نقل۔