یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

October 29, 2025

افغانستان جیسا خطہ جو دہائیوں سے غیر ملکی مداخلت ،جنگ و جدل  ،خانہ جنگی اور دیگر مسائل سے  دوچار ہے اس وقت ایک مرتبہ پھر غلط راستے پہ چل کے خود کو  آگ  میں جھونک رہا ہے۔

October 29, 2025

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

October 29, 2025

پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

October 29, 2025

کیونکہ جو معاشرہ اپنے دیکھ بھال کرنے والوں کا خیال رکھتا ہے، وہی حقیقت میں صحت مند اور مضبوط معاشرہ ہوتا ہے۔

October 29, 2025

شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر چین روانہ، ایس سی او اجلاس میں شریک ہوں گے

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

1 min read

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ 6 روزہ دورے پر چین روانہ، ایس سی او اجلاس میں شریک ہوں گے

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پاک-چین اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے، دورے میں سی پیک فیز-ٹو کی پیشرفت پر بھی بات ہوگی۔

August 30, 2025

وزیراعظم شہباز شریف 25ویں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے 6 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی چین کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ ’چین کے تاریخی دورے کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کروں گا۔‘

وزیر اعظم بیجنگ میں دوسری جنگ عظیم فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے، صدر شی جن پنگ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے، چین کے ساتھ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط بنائیں گے۔

اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ خطے کے دیگر اہم ممالک سے تعلقات کو فروغ پر بات چیت ہوگی، وزاعظم نے علاقائی اور کثیرالجہتی تعاون کو مستحکم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھائیں گے۔

یاد رہے کہ دفتر خارجہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، اس دوران پاک-چین تعلقات کے کثیر الجہتی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے۔

شہباز شریف کی چینی تاجروں اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم بیجنگ میں پاک-چین ’بی ٹو بی‘ انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پاک-چین اعلیٰ سطح کے روابط کا تسلسل ہے، دورے میں سی پیک فیز-ٹو کی پیشرفت پر بھی بات ہوگی۔

دیکھیں: شہباز شریف ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے 30 اگست کو چین روانہ ہونگے

متعلقہ مضامین

 یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

October 29, 2025

افغانستان جیسا خطہ جو دہائیوں سے غیر ملکی مداخلت ،جنگ و جدل  ،خانہ جنگی اور دیگر مسائل سے  دوچار ہے اس وقت ایک مرتبہ پھر غلط راستے پہ چل کے خود کو  آگ  میں جھونک رہا ہے۔

October 29, 2025

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *