اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے جہاں امیرِ قطر سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کریں گے۔ اس دورے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم پاکستان اور امیرِ قطر کے مابین ملاقات میں اسرائیلی سفاکیت و جارحیت اور دیگر ممالک پر حملوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ نیز خطے میں قیامِ امن کے لیے مختلف طریقوں پر غور کیا جائے گا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif accompanied by a high level Pakistani delegation departs from Islamabad for Doha on his one day official visit of Qatar to express solidarity with Qatar in the wake of heinous attacks carried out by Israel on Doha. pic.twitter.com/sJrQrgHqiP
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 11, 2025
شہباز شریف نے حملے کے روز ہی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے رابطہ کرتے ہوئے اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوٗے ریاستِ پاکستان کی جانب سے کُھل کر یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق رابطے کے دوران وزیر اعظم نے اسرائیلی جارحیت اور دوحہ میں بمباری کی مذمت کی تھی اور امیرِ قطر کو یقین دلایا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں قطر تنہا نہیں ہے پاکستان آپ کے ساتھ کھڑا ہے
نیز وزیرِ اعظم نے اس حملے کو سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی کاروائیاں امن و استحکام کے لیے خطرات کا باعث ہیں۔
دیکھیں: پاکستان نے قطر پر اسرائیلی حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا