ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے محسن ہیں؛ شہباز شریف کا لندن میں کنونشن سے خطاب

وزیر اعظم نے پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے خوبصورت اشعار پڑھ کر اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور ملک و قوم کی خدمت کے اعتراف میں بے پناہ محبت اور جذبات کا اظہار کیا۔

1 min read

اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے محسن ہیں؛ شہباز شریف کا لندن میں کنونشن سے خطاب

شہباز شریف نے پچھلے سال ساڑھے 38 ارب ڈالر پاکستان بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو سراہا

September 22, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کیا۔


اوورسیز پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا والہانہ انداز میں استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے پوری پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے خوبصورت اشعار پڑھ کر اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور ملک و قوم کی خدمت کے اعتراف میں بے پناہ محبت اور جذبات کا اظہار کیا۔


خطاب کے دوران وزیرِ اعظم شہبزشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کو مباکباد پیش کرتے ہوئے کہا “آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ کی تاریخی کامیابی نے پاکستان کے وقار اور عزت کو ایسی بلندیوں پر پہنچایا جس کی مثال عصرِ حاضر کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ اللہ تعالیٰ کے خاص انعام و اکرام اور افواج پاکستان کے عظیم ولولہ و شجاعت اور عسکری قیادت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دلیرانہ اور جُرأت مندانہ کردار کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ فتح نصیب کی”۔


وزیرِ اعظم پاکستان نے نے اوورسیز پاکستانیوں کو وہ عظیم سفیر کہا جو یورپ، برطانیہ، شمالی امریکہ اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا بھر میں دن رات محنت کرکے رزقِ حلال کماتے ہیں۔ شہباز شریف نے پچھلے سال ساڑھے 38 ارب ڈالر پاکستان بھیجنے پر اوورسیز پاکستانیوں کو سراہا۔

وزیرِ اعظم شہازشریف نے خطے میں امن و سلامتی قائم رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا “معرکہ حق کے آپریشن کے بعد سیز فائر ہوچکا اور اب ہم امن چاہتے ہیں، ہم ترقی وخوشحالی، ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اور سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔ ہم کشمیر، پانی، تجارت اور کاؤنٹر ٹیررازم پر بات کرنا چاہتے ہیں اور برابری کی بنیاد پر بات کرکے یہ مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تاہم کشمیر کا مسئلہ حل ہونا بنیادی ستون ہے۔ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انہیں اپنا حق ملے گا”۔


انہوں نے اپنا ویژن بتاتے ہوئے کہاں ہمیں قرضوں سے نجات حاصل کرنی ہو گی۔ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ یوتھ پر مشتمل ہے، ہم نے نوجوانوں کے لیے پاکستان میں خصوصی آئی ٹی ٹریننگز کا آغاز کر دیا ہے تاکہ پاکستان کو ایک خودمختار ریاست بنایا جا سکے اور قرضوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔


اور اس کے علاوہ وزیرِ اعظم پاکستان نے غزہ کی صورحال پر پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہ غزہ میں جو اس وقت ظلم و ستم کیا جا رہا ہے، 64 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جس میں بچے، خواتین اور بزرگ شامل ہیں جب کہ جو زندہ ہیں ان کا کھانا, پانی اور ادویات تک بند کر دی گئی ہیں، غزہ کی پٹی کے تناسب سے جتنی شہادتیں ہو چکی ہیں، پچھلے 100 سال کے دوران ہونے والی جنگوں میں بھی اتنی زندگیاں تباہ نہیں ہوئیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس خطے کو امن چاہیے جس کے لیے اسلامی ممالک کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

دیکھیں: وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *