اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف آج شریک ہونگے جہاں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے دیگر مملک کے نماٗندگان بھی شریک ہونگے۔۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان 23 تا 26 ستمبر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
شہبازشریف اپنے وفد کے ہمراہ آج نیویارک پہنچیں گے جہاں جنرل اسمبلی کے اجلس میں شرکت کریں گے، یہ اجلاس بڑی اہمیت اختیار کرچکا ہے کیونکہ وزیراعظم کی اجلاس کے دوران عالمی رہنماؤں بالخصوص ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے اور اجلاس کا اینجنڈا بھی فلسطین کے دوریاستی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جنرل ڈیبیٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگی، اور امید کی جارہی ہے کہ وزیراعظم پاکستان 26 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے وزیراعظم اپنے خطاب میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری کو جنگ بندی اور عملی اقدمات اُٹھانے کی طرف متوجہ کریں گے۔ اور اسکے ساتھ ساتھ خطے کے مسئل سمیت دہشت گردی پر بھی گفتگو کریں گے۔
دیکھیں: اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے محسن ہیں؛ شہباز شریف کا لندن میں کنونشن سے خطاب