سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چوتھی شادی سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا۔ شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ اپنی زندگی کو ہمیشہ نجی رکھنے کی کوشش کرتے رہے ہیں تاکہ اپنے خاندان کا احترام و وقار برقرار رکھا جا سکے۔
تاہم ان کی خاموشی کو بعض لوگ اپنی سہولت و مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ شعیب ملک نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2023 کے آغاز میں انکی پہلی شادی ختم ہوئی۔ اس موقع پر باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا گیا وہ اپنے بچے کی پرورش مشترکہ طور پر کریں گے۔ اسی کے بعد انکی دوسری شادی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری دوسری شادی کے بعد بعض افراد نے میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، مجھے ان افراد سے جوڑا گیا جن سے میرا کبھی تعارف بھی نہیں ہوا۔ میری ذاتی زندگی کے حوالے سے غیر مصدقہ اور بے بنیاد باتیں لکھی گئی ہیں۔ لوگوں نے میری بیوی کو بھی ایسے معاملات میں نشانہ بنایا جن میں وہ کبھی ملوث نہیں رہی، اور یہ میرے لیے ناقابل قبول ہے۔
دیکھیے: لائبہ خان نے شوہر جواد سے پہلی ملاقات اور محبت کی کہانی سے پردہ اٹھا دیا