پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے نورستان کے ضلع دوآب میں طالبان کی سکیورٹی چوکی پر گوریلا حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 10, 2026

فتح اللہ منصور کی پاکستان کو مبہم دھمکی؛ پاکستانی ماہرین نے سابق طالبان امیر کے بیٹے کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

پاکستانی مؤقف کے مطابق پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی قربانیاں دے رہا ہے۔ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے جس کی متعدد بار شواہد پیش کیے جا چکے ہیں۔
فتح اللہ منصور کی پاکستان کو مبہم دھمکی؛ پاکستانی ماہرین نے سابق طالبان امیر کے بیٹے کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا

دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار ہیں، اور مبصرین کے مطابق ایسے بیانات ماحول کو مزید کشیدہ بنا سکتے ہیں۔

December 2, 2025

افغان طالبان کے سابق سربراہ ملا اختر محمد منصور کے بیٹے اور افغان وزارت ٹرانسپورٹ و ایوی ایشن کے نائب وزیر فتح اللہ منصور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ایک پڑوسی ملک میں موجود شرپسند عناصر‘‘ طالبان کی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور انہیں ’’ختم‘‘ کرنا ضروری ہے۔ ان کا یہ بیان بظاہر پاکستان کی جانب اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

فتح اللہ منصور نے طالبان رہنماؤں کی مکمل اطاعت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحریک کے امیروں کے فیصلوں پر عمل درآمد ہی افغانستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔ ان کے مطابق بعض عناصر پڑوسی ملک سے افغانستان کے اندر ’’بدامنی پیدا کرنے‘‘ کی کوشش کر رہے ہیں، جسے طالبان ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

فتح اللہ منصور کے والد، ملا اختر محمد منصور، جو طالبان کے امیر رہ چکے ہیں، 2016 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرتے تھے اور اطلاعات کے مطابق اکثر کراچی ایئرپورٹ کے ذریعے مختلف ملکوں کا سفر کرتے رہے تھے۔

طالبان رہنما کے اس بیان پر پاکستان کی جانب سے سرکاری طور پر کسی براہِ راست جواب کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایسے بیانات کو ’’غیر ذمہ دارانہ‘‘ اور ’’زمینی حقائق کے منافی‘‘ قرار دیا ہے۔

پاکستانی مؤقف کے مطابق پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی قربانیاں دے رہا ہے۔ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے جس کی متعدد بار شواہد پیش کیے جا چکے ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کسی پڑوسی ملک کے خلاف سازش یا مداخلت پر یقین نہیں رکھتا، بلکہ خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ تشویش ناک ہے، جنہیں روکنے کی ذمہ داری طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام نے اس امر پر بھی زور دیا ہے کہ سرحدی سیکیورٹی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات پر افغانستان کے ساتھ عملی تعاون ہی خطے کے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے، نہ کہ اشتعال انگیز بیانات۔

دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار ہیں، اور مبصرین کے مطابق ایسے بیانات ماحول کو مزید کشیدہ بنا سکتے ہیں۔

دیکھیں: افغان طالبان کے خلاف مزاحمتی گروہوں کی کارروائیاں تیز؛ فاریاب اور قندوز میں متعدد طالبان ہلاک

متعلقہ مضامین

پشتونوں کو نوآبادیاتی قوم قرار دینے کا بیانیہ سیاسی تحریف ہے؛ پاکستان ایک آئینی وفاق ہے جہاں تمام اقوام برابر کی شریک ہیں۔

August 10, 2026

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *