بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے 18 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پہلا آپریشن کوئٹہ میں ہوا جہاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چودہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
دوسرا آپریشن ضلع کیچ میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ اور ہلاک شدہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
On 28 & 29 October 25, eighteen terrorists belonging to Indian proxy, Fitna al Hindustan, were killed in two separate operations in Balochistan.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 30, 2025
An intelligence based operation (IBO) was conducted in general area Chiltan Mountains, Quetta District on reported presence of…
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کاروائی میں ہلاک کیے گئے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جنہیں سیکیورٹی اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا۔
اور علاقے سے بدامنی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی ادارے مزید دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہے۔
یہ کارروائیاں عزمِ استحکام کے مشن کے تحت کی جا رہی ہیں جسے قومی ایکشن پلان کی کمیٹی نے منظور کیا تھا اور اس کا مقصد غیر ملکی ایما پر دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث عناصر کا جڑ سے خاتمہ ہے۔
دیکھیں: سیکیورٹی فورسز کی لکی مروت میں کامیاب کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک