سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

ڈیورنڈ لائن ایک بین الاقوامی سرحد ہے، افغانستان کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا، افغان رہنما طاہر زہیر

انہوں نے واضح کیا کہ ایک سو تینتیس سالہ تاریخ اور مستند دستاویزات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ سرحدی معاملہ مکمل طور پر طے شدہ ہے۔ انہوں نے افغان سیاسی حلقوں پر زور دیا کہ وہ جذباتی سیاست کے بجائے زمینی حقائق کو تسلیم کریں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو دیانتداری اور تعاون کی بنیاد پر استوار کریں۔
افغان سابق گورنر کا ڈیورنڈ لائن پر موقف

ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے کیے جانے والے علاقائی دعوے بے بنیاد اور تاریخی حقائق کے منافی ہیں، جو صرف سیاسی مفادات کے حصول اور عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

April 26, 2026

افغانستان کے نامور سیاسی رہنما اور سابق وزیرِ اطلاعات و ثقافت محمد طاہر زہیر نے ڈیورنڈ لائن کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک باضابطہ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ سرحد قرار دے دیا ہے۔

مختلف انٹرویوز میں انہوں نے واضح کیا کہ ایک سو تینتیس سالہ تاریخ اور مستند دستاویزات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ سرحدی معاملہ مکمل طور پر طے شدہ ہے۔ انہوں نے افغان سیاسی حلقوں پر زور دیا کہ وہ جذباتی سیاست کے بجائے زمینی حقائق کو تسلیم کریں اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو دیانتداری اور تعاون کی بنیاد پر استوار کریں۔

طاہر زہیر کا کہنا تھا کہ ڈیورنڈ لائن کے حوالے سے کیے جانے والے علاقائی دعوے بے بنیاد اور تاریخی حقائق کے منافی ہیں، جو صرف سیاسی مفادات کے حصول اور عوامی جذبات کو بھڑکانے کے لیے کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے ایک اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مقیم کروڑوں پشتون، جو شہری سہولیات، ریاستی تحفظ اور خواتین کی تعلیم جیسی آزادیوں سے مستفید ہو رہے ہیں، وہ بھلا ایک ایسے نظام کا حصہ کیوں بننا چاہیں گے جہاں خواتین اور لڑکیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہو۔

سابق گورنر بامیان نے اپنے موقف میں کہا کہ ڈیورنڈ لائن کو باضابطہ سرحد تسلیم کرنا ہی افغانستان کے مفاد میں ہے اور اس مسئلے کو دوبارہ چھیڑنا افغان عوام کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ مستقبل کی افغان حکومتیں پڑوسی ممالک، بالخصوص پاکستان کے ساتھ گہرے اور مستحکم تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول بنائیں تاکہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی ممکن ہو سکے۔

دیکھئیے:ڈیورنڈ لائن پر بدلتا ہوا افغان بیانیہ: جذباتیت کی شکست اور سرحدی حقیقت کا اعتراف

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *