بیجنگ: وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے پیر کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اسے کیسے حل کرنا یہ چین کی عوام بہتر جانتی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا ایک اہم حصہ ہے اور اس مسئلے پر چین کا مؤقف دوٹوک اور واضح ہے۔
ترجمانِ وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا چینی حکّام امن و سلامتی کے لیے مصروفِ عمل ہے لیکن کسی بھی صورت میں تائیوان کو چین سے جُدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ تائیوان کے معاملے پر پورے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے چین کے مؤقف کی دو ٹوک حمایت ضروری ہے اور ساتھ ساتھ علیحدگیو عسکریت پسند تنظیموں کی مخالفت بھی نہایت ضروری ہے۔
دیکھیں: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے