سابق افغان جنرل سید سمیع سادات نے بھارت کی جانب سے پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کا اعتراف کر لیا۔
ذرائع کے مطابق افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلیجنس اور سپیشل آپریشن فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید سمیع سادات نے کہا ہے کہ افغان طالبان بھارت کی ایماء پر پاکستان میں دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
سابق جنرل سمیع سادات نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کی معاونت کرتے ہیں، طالبان کو بھارت سے مالی امداد بھی ملتی ہے، جو فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان اُن گروہوں کی پشت پناہی کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملوث ہوتے ہیں۔
سابق افغان جنرل کا اعتراف پاکستان کےوزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی تصدیق کرتا ہے کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ افغان جنرل کا اعتراف ریاستِ پاکستان کے مؤقف کی تصدیق ہے کہ خطے میں دہشتگردی و بدامنی افغان طالبان اور بھارت کی سرگرمیوں کا نتیجہ ہے۔
جبکہ موجودہ صورتحال بھی اسی دعوے کی غمازی کرتے ہے کہ ایک جانب پاک۔ افغان بڑھتی قربتیں اور دوسری جانب ٹی ٹی پی کا دہشتگردانہ کاروائیوں کے لیے افغان سرحد کا استعمال کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ افغان طالبان آج بھی بھارت کے ساتھ مل کرپاکستان مخالف سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
دیکھیں: باجوڑ: دہشتگردوں کی افغان بارڈرسے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش، 8 عسکریت پسند ہلاک