ایران نے خطے کے چار اہم عرب ممالک سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو امریکہ یا اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی جارحیت کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کی جائے گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے ان ممالک کو باقاعدہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی حدود کو ایران کی سلامتی کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی ملک کی سرزمین یا فضائی حدود کو ایرانی مفادات پر حملے کے لیے استعمال کیا گیا، تو ایران اسے براہِ راست دشمن کی معاونت تصور کرے گا اور متعلقہ ملک کو نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Iran called on four Arab nations in the region to refrain from allowing their territory to be used by the United States and Israel to launch attacks against it.
— Press TV 🔻 (@PressTV) March 31, 2026
Follow https://t.co/B3zXG73Jym pic.twitter.com/pzzwNs7PNd
مذکورہ پیش رفت مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور ممکنہ محاذ آرائی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ہمسایہ ممالک بالخصوص عرب ممالک کسی بھی بیرونی سازش کا حصہ نہ بنیں اور اپنی خود مختاری کا دفاع کرتے ہوئے کسی تیسری قوت کو حملے کے لیے اڈے فراہم نہ کریں۔
دیکھیے: جھل مگسی کے تھانہ کوٹرا پر فتنہ الخوارج کا حملہ؛ 11 سالہ بچہ شہید، دو حملہ آور ہلاک