رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

صدر ٹرمپ کا ‘نیو ڈیل’ کا اعلان: ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ اوباما دور کے ناکام معاہدے سے کہیں بہتر ہوگا

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ اس معاہدے کو ختم نہ کرتے تو اسرائیل، مشرقِ وسطیٰ اور امریکی فوجی اڈوں کو جوہری خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔ انہوں نے امریکی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض حلقے جان بوجھ کر اس معاہدے کی حمایت کرتے رہے، حالانکہ یہ امریکا کے لیے باعثِ شرمندگی تھا۔
ٹرمپ کا نئی ڈیل کا اعلان

سوشل میڈیا بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ معاہدہ ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی راہ ہموار کر رہا تھا، تاہم ان کی انتظامیہ کے تحت ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

April 20, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری ممکنہ معاہدے کو ماضی کے جوہری معاہدے جے سی پی او اے سے کہیں بہتر قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نئی ڈیل عالمی امن اور سلامتی کی ضمانت بنے گی، جبکہ انہوں نے اوباما اور بائیڈن دور کے معاہدے کو امریکا کے لیے “بدترین” قرار دیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ معاہدہ ایران کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی راہ ہموار کر رہا تھا، تاہم ان کی انتظامیہ کے تحت ایسا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں ایران کو 1.7 ارب ڈالر نقد رقم فراہم کی گئی، جسے ایرانی قیادت نے اپنی مرضی سے استعمال کیا، جبکہ اس کے علاوہ بھی بڑی مالی رقوم ایران منتقل کی گئیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ اس معاہدے کو ختم نہ کرتے تو اسرائیل، مشرقِ وسطیٰ اور امریکی فوجی اڈوں کو جوہری خطرات لاحق ہو سکتے تھے۔ انہوں نے امریکی میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض حلقے جان بوجھ کر اس معاہدے کی حمایت کرتے رہے، حالانکہ یہ امریکا کے لیے باعثِ شرمندگی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی قیادت میں ہونے والی نئی ڈیل نہ صرف اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ بلکہ یورپ، امریکا اور دنیا کے دیگر خطوں کے لیے بھی امن، تحفظ اور استحکام کا باعث بنے گی، اور یہ ایک ایسا معاہدہ ہوگا جس پر پوری دنیا فخر کرے گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی باتیں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے، جبکہ مبصرین کے مطابق ٹرمپ کے سخت مؤقف سے آئندہ سفارتی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

دیکھئیے:اسرائیل نہیں، 7 اکتوبر کے نتائج نے میرا ذہن بدلا: صدر ٹرمپ کا ایران میں ‘تبدیلیِ اقتدار’ اور جوہری پروگرام پر سخت ترین موقف

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *