امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے معاملے پر امریکا کو چین یا روس کی مدد کی ضرورت نہیں۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور دفاعی نظام تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ اس کی میزائل طاقت صرف 12 سے 13 فیصد رہ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور ایران خود امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں ایران کے معاملے پر مدد نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے چین کے ساتھ تعلقات کو بھی مثبت قرار دیا۔
دیکھیے ؛ امریکی فضائی نظام میں خرابی، ہزاروں پروازیں متاثر، ٹرمپ کا سائبر حملے کی تردید





