خیبر پختونخوا کے علاقہ آکاخیل میں ٹی ٹی پی کی بڑی کاروائی 3 اہلکار شہید جبکہ 15کے قریب زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اس حملے میں 3اہلکار کے شہید ہونے کے ساتھ ساتھ تقریباً 15 اہلکار لاپتہ ہوئے ہیں جنکی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ حملہ عین اس وقت کیا گیا جب سیکیورٹی اہلکار گشت کر رہے تھے کہ اس دوران ٹی ٹی پی نے اچانک سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔
حملے میں زخمی ہونے والے 15 اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوسیل کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دیکھیں: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، مزید 34 خوارج ہلاک