بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

یمن کے قریب آبنائے باب المندب میں ایک تجارتی جہاز پر مبینہ حوثی حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان جاں بحق ہو گئے، جن میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری شامل ہیں۔

August 11, 2026

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

متحدہ عرب امارات کے صدر کا مختصر دورہ بھارت؛ دفاع، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

عالمی جنوب اور برکس کے کئی اہم ممالک سعودی عرب کی حمایت کر رہے ہیں۔ اگر بھارت اسرائیل اور یو اے ای کے محور کی جانب جھکاؤ دکھاتا ہے تو اس سے عالمی جنوب میں قیادت کے اس کے دعوے کمزور پڑ سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے صدر کا مختصر دورہ بھارت؛ دفاع، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ملاقات کے دوران بھارت اور یو اے ای کے درمیان تین ارب ڈالر مالیت کا مائع قدرتی گیس کا معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت یو اے ای کی سرکاری کمپنی اے ڈی این او سی گیس، بھارت کی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کو دس سال تک سالانہ پانچ لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرے گی۔

January 20, 2026

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے تجارت اور دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دو گھنٹے کے مختصر مگر انتہائی اہم دورۂ بھارت کے دوران ہوئی، جہاں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایل این جی کا تین ارب ڈالر کا معاہدہ

ملاقات کے دوران بھارت اور یو اے ای کے درمیان تین ارب ڈالر مالیت کا مائع قدرتی گیس کا معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کے تحت یو اے ای کی سرکاری کمپنی اے ڈی این او سی گیس، بھارت کی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کو دس سال تک سالانہ پانچ لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرے گی۔

اس معاہدے کے بعد بھارت یو اے ای کا سب سے بڑا ایل این جی خریدار بن گیا ہے۔ اے ڈی این او سی گیس کے مطابق بھارت کے ساتھ مجموعی توانائی معاہدوں کی مالیت اب بیس ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

تجارت کو دو سو ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

دونوں ممالک نے آئندہ چھ برسوں میں دوطرفہ تجارت کو موجودہ سطح سے بڑھا کر دو سو ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس وقت یو اے ای بھارت کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ شیخ محمد بن زاید کے ہمراہ دفاع اور خارجہ امور کے وزرا سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا، جو اس بات کی علامت ہے کہ یہ دورہ محض رسمی نہیں بلکہ تزویراتی اہمیت کا حامل تھا۔

دفاعی شراکت داری کی جانب پیش رفت

بھارت اور یو اے ای نے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد مستقبل میں اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری قائم کرنا ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق اس دفاعی تعاون کا مطلب یہ نہیں کہ بھارت خطے کے تنازعات میں فریق بنے گا، تاہم یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور دفاعی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

پاکستان، سعودی عرب اور علاقائی دفاعی سیاست

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان پہلے ہی سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ کر چکا ہے، جبکہ حال ہی میں پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدے کی تیاری کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

اسی تناظر میں بھارت اور یو اے ای کے دفاعی روابط کو خطے میں طاقت کے توازن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یو اے ای اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی کشیدگی

سعودی عرب اور یو اے ای جو طویل عرصے تک قریبی اتحادی رہے، اب خطے کی پالیسیوں پر اختلافات کا شکار ہیں۔ یمن، تیل کی پیداوار اور حالیہ دنوں میں صومالی لینڈ کا معاملہ ان اختلافات کو مزید نمایاں کر چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی سرکاری میڈیا نے حال ہی میں یو اے ای کو سخت انتباہ بھی جاری کیا ہے، جس کے بعد شیخ محمد بن زاید کا فوری دورۂ بھارت غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

دفاعی معاہدہ بطور سفارتی پیغام

ذرائع کے مطابق یو اے ای بھارت کے ساتھ دفاعی معاہدہ دراصل سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے جواب میں کرنا چاہتا ہے۔ ابوظہبی کو خدشہ ہے کہ اسے خلیجی سیاست میں نظر انداز کیا جا رہا ہے اور سعودی عرب دیگر اسلامی ممالک کو اپنے گرد جمع کر رہا ہے۔

بھارت کے ساتھ دفاعی شراکت داری کے ذریعے یو اے ای یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ وہ خطے میں تنہا نہیں اور اس کے پاس بھی مضبوط اتحادی موجود ہیں۔

جوہری ٹیکنالوجی میں تعاون کا امکان

بھارت اور یو اے ای نے جدید جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے امکانات بھی تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ قدم توانائی، ٹیکنالوجی اور اسٹریٹجک خودمختاری کے حوالے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت دے سکتا ہے۔

صومالی لینڈ، اسرائیل اور بھارت کی مشکل پوزیشن

تجزیہ کاروں کے مطابق شیخ محمد بن زاید کا مختصر دورہ خاص طور پر صومالی لینڈ کی ممکنہ سفارتی شناخت سے جڑا ہوا ہے۔ اسرائیل پہلے ہی صومالی لینڈ کو تسلیم کر چکا ہے اور اب یو اے ای چاہتا ہے کہ بھارت بھی اس معاملے میں اس کا ساتھ دے۔

یہ صورتحال بھارت کو مشکل دوراہے پر لا کھڑا کرتی ہے، جہاں ایک جانب اس کے سعودی عرب اور وسیع مسلم دنیا سے تعلقات ہیں اور دوسری جانب یو اے ای اور اسرائیل کے ساتھ گہرے اسٹریٹجک مفادات۔

عالمی جنوب اور برکس میں بھارت کی ساکھ

عالمی جنوب اور برکس کے کئی اہم ممالک سعودی عرب کی حمایت کر رہے ہیں۔ اگر بھارت اسرائیل اور یو اے ای کے محور کی جانب جھکاؤ دکھاتا ہے تو اس سے عالمی جنوب میں قیادت کے اس کے دعوے کمزور پڑ سکتے ہیں۔

اس طرح بھارت کو ایک نازک سفارتی توازن قائم رکھنا ہوگا، جہاں توانائی، دفاع اور عالمی سیاست کے مفادات ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں۔

دیکھیں: افغانستان کے کینسر مریضوں کے لیے بھارت کی 18 اقسام کی ادویات کی فراہمی

متعلقہ مضامین

بنوں کے جانی خیل میں اڈنان کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار دو مبینہ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

August 11, 2026

رپورٹ میں قبائلی اضلاع کی مقامی محرومیوں اور انسدادِ دہشت گردی اقدامات کو الگ تناظر میں دیکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پی ٹی ایم کے سکیورٹی اقدامات پر اعتراضات اور ٹی ٹی پی کے خلاف مؤقف پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

August 11, 2026

طالبان کے نورستان کے گورنر کا پاکستان اور امریکہ پر الزام کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ اس پرانے حربے کا تسلسل ہے جس کے تحت طالبان حکومت اندرونی ناکامیوں اور بڑھتی مزاحمت کا ملبہ ہمیشہ پاکستان پر ڈالتی آئی ہے۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *