امریکی فوجی طیارے نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے ضروری امدادی سامان پہنچا دیا۔ یہ سامان پاکستانی فوج کی درخواست پر فراہم کیا گیا۔
امدادی سامان لے کر آنے والا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا جہاں اسے باضابطہ طور پر وصول کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل نے سامان وصول کیا اور کہا کہ عالمی تعاون متاثرین کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔
U.S. military aircraft delivered essential supplies at the request of the Pakistan military in response to the devastating floods. At Nur Khan Air Base, CDA Baker extended her deepest condolences to the people of Pakistan, whose lives have been uprooted by the widespread,… pic.twitter.com/60XFcQjShO
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 6, 2025
نور خان ایئر بیس پر امریکی نمائندہ سی ڈی اے بیکر نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستان کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
سی ڈی اے بیکر نے مزید کہا کہ سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے اور ان کی زندگیاں اجڑ گئی ہیں، تاہم مشترکہ کوششوں سے بحالی کا عمل تیز تر ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں خیمے، خوراک اور طبی سامان پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ فوجی جوان ریسکیو اور ریلیف کے عمل میں سرگرم ہیں۔
یہ امدادی اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان بدترین ماحولیاتی بحران کا شکار ہے اور فوری انسانی ہمدردی پر مبنی تعاون کی ضرورت ہے۔
دیکھیں: بھارت سے آنے والے نئے سیلابی ریلوں نے پنجاب میں سیلاب کی صورتحال مزید خطرناک بنادی