حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس لیے پولیس نے پرانے مقدمات میں جاری وارنٹس پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 10, 2026

حوثیوں کے ساحلی شہر موخا پر قبضے سے باب المندب خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ سعودی اتحادی فورسز نے شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

September 10, 2026

سہارنپور میں فجر سے پہلے مسجد گرا دی گئی، ملبے سے 1909 کی اینٹ اور صدی پرانا کنواں نکلا۔ بابری سے نوح تک، مودی حکومت اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کا مکمل تجزیہ۔

September 10, 2026

افغانستان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ پر عالمی رپورٹس نے مہر لگا دی ہے۔ اس لیے خطے کے امن اور اقتصادی منصوبوں کو درپیش خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

September 10, 2026

گلزادی بلوچ کیس میں قانونی کارروائی کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم مہم سامنے آئی ہے۔ اس لیے غیر مصدقہ دعوؤں کے ذریعے عدالتی نظام پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

September 10, 2026

پاک یو اے ای اسٹریٹجک شراکت داری نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔ اس لیے دونوں برادر ممالک نے دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

September 10, 2026

پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران 17 اگست کو ختم ہونے والی 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر متفق ہو گئے ہیں۔
پاکستان بطور ثالث سرگرم، امریکہ ایران جنگ بندی توسیع پر متفق

پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والے اسلام آباد سمجھوتے کی مدّت ختم ہونے سے قبل امریکہ اور ایران نے جنگ بندی کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

August 13, 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی 60 روزہ جنگ بندی 17 اگست کو ختم ہو رہی ہے، جس میں توسیع کے لیے مرکزی ثالث پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ترک خبر رساں ایجنسی انادولو نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران نے موجودہ 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم اس توسیع کی مدت کا تعین ابھی نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی توسیع کی مدت کا فیصلہ آئندہ مذاکرات اور دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی مشاورت کے دوران کیا جائے گا۔ توسیع کا بنیادی مقصد امریکا اور ایران کو ان معاملات پر بات چیت جاری رکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے جن پر دونوں ممالک کے درمیان شدید اختلافات موجود ہیں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات میں تعطل کے بعد پاکستان اور قطر سمیت علاقائی ممالک دونوں فریقوں کے مابین رابطے قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

بنیادی اختلافات بدستور برقرار

جنگ بندی میں توسیع کے باوجود امریک اور ایران کے درمیان کئی بنیادی معاملات پر اختلافات موجود ہیں، جن میں ایران کا جوہری پروگرام، امریکی پابندیاں، ایرانی منجمد اثاثے اور آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع نمایاں ہیں۔

امریکہ ایک جانب ایران سے آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے کھولنے کا مطالبہ کر رہا ہے، تو دوسری جانب ایران امریکی پابندیوں کے خاتمے اور اپنے منجمد اثاثوں کی بحالی پر زور دے رہا ہے۔ تاہم جنگ بندی برقرار رہنے کی صورت میں فریقین کو ان حساس معاملات پر مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے مزید وقت مل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں رواں برس جون میں طے پانے والے اسلام آباد مفاہمتی سمجھوتے کے تحت جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے 60 روز کی مدت مقرر کی گئی تھی، جو 17 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے دیگر اہم رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ اس لیے پولیس نے پرانے مقدمات میں جاری وارنٹس پر فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

September 10, 2026

حوثیوں کے ساحلی شہر موخا پر قبضے سے باب المندب خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ سعودی اتحادی فورسز نے شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

September 10, 2026

سہارنپور میں فجر سے پہلے مسجد گرا دی گئی، ملبے سے 1909 کی اینٹ اور صدی پرانا کنواں نکلا۔ بابری سے نوح تک، مودی حکومت اور آر ایس ایس کے ایجنڈے کا مکمل تجزیہ۔

September 10, 2026

افغانستان میں القاعدہ اور ٹی ٹی پی کے گٹھ جوڑ پر عالمی رپورٹس نے مہر لگا دی ہے۔ اس لیے خطے کے امن اور اقتصادی منصوبوں کو درپیش خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔

September 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *