"> امریکہ کا ایران پر دوبارہ فوجی حملے اور معاشی دباؤ کا عندیہ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

ضرورت پڑی تو ایران پر دوبارہ حملہ کر سکتے ہیں، امریکی وزیرِ دفاع

امریکہ نے ایران پر ضرورت پڑنے پر دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے معاشی پابندیوں کے ذریعے تہران پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی کی تصدیق کی ہے۔
امریکہ کا ایران پر دوبارہ فوجی حملے اور معاشی دباؤ کا عندیہ

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق ایران کے خلاف عسکری آپشن برقرار ہے، جبکہ معاشی پابندیاں تہران کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔

August 27, 2026

امریکہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مسلح کارروائی دوبارہ کی جا سکتی ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے وسکونسن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملے ختم نہیں کیے گئے اور حالات کے مطابق آئندہ بھی عسکری اقدامات کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی کنٹرول قائم ہے اور وہاں سے تیل کی ترسیل بحال ہو چکی ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ تہران پر سخت معاشی پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں اور ان سے ایرانی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ان کے بقول موجودہ صورتِ حال میں ایران کے پاس مذاکرات کی میز پر آنے کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کو آگاہ کیا ہے کہ فی الحال ایران پر مزید فوری حملوں کا امکان نہیں ہے۔ واشنگٹن نے اپنی موجودہ حکمتِ عملی میں براہِ راست فوجی کارروائی کے بجائے معاشی و سیاسی دباؤ کو ترجیح دی ہے۔

دیکھیے: ایران امریکہ کشیدگی: پاکستان، قطر کی سفارتی کوششیں تیز، روسی میڈیا کا جنگ بندی کا دعویٰ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *