عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

امریکہ – پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ: بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی زیربحث

دونوں فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

1 min read

امریکہ پاکستان انسداد دہشت گردی ڈائیلاک

یہ ڈائیلاگ خطے میں بڑھتے سلامتی چیلنجز کے تناظر میں ایک اہم سفارتی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کر سکتی ہے۔

August 13, 2025

پاکستان اور امریکہ نے اسلام آباد میں امریکہ – پاکستان انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کا تازہ مرحلہ مکمل کیا، جس میں دہشتگردی کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

یہ مکالمہ پاکستان کی وزارت خارجہ کے خصوصی سیکرٹری برائے اقوام متحدہ، نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگری ڈی لوگرفو کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔

دونوں فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

امریکی وفد نے پاکستان کی دہشتگرد گروہوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، جو خطے اور دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ امریکہ نے جعفر ایکسپریس حملے اور خضدار میں اسکول بس بم دھماکے میں جاں بحق شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کے ادارہ جاتی ڈھانچوں کو مضبوط بنانے اور سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، دہشتگردی کے مقاصد کے لیے ابھرتی ٹیکنالوجیز کے استعمال کو روکنے پر بھی زور دیا گیا۔

پاکستان اور امریکہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز میں قریبی تعاون جاری رکھیں گے، تاکہ مؤثر اور پائیدار انسداد دہشتگردی اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔

مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کی دیرینہ شراکت داری کو برقرار رکھنا اور اسے مزید مضبوط کرنا دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

امریکی تجزیہ کار مائیکل کگل مین نے اس مکالمے کو کئی برسوں میں امریکا اور پاکستان کے درمیان سب سے مثبت اور پرجوش انسداد دہشتگردی بیان قرار دیا، جو بقول ان کے، 9/11 کے بعد کے ابتدائی برسوں کی فضا کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے کم وقت میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

یہ ڈائیلاگ خطے میں بڑھتے سلامتی چیلنجز کے تناظر میں ایک اہم سفارتی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کر سکتی ہے۔

دیکھیں: سیکیورٹی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا مہم زوروں پر – ریاستی پالیسیوں کو خطرات لاحق

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *