"> امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران پر شدید حملے
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران پر 7 گھنٹے طویل بمباری

امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کرتے ہوئے خلیجی خطے میں ایران کے مختلف فوجی اہداف اور ساحلی تنصیبات پر شدید حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران پر 7 گھنٹے طویل بمباری

امریکی فوج کی ایران پر 7 گھنٹے طویل کارروائی میں چابہار، بندر عباس اور جزیرہ قشم سمیت کئی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی بھی دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔

July 15, 2026

امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دی ہے، جس کے فوراً بعد ایران کے مختلف علاقوں میں درجنوں فوجی اہداف پر بمباری شروع کر دی گئی ہے۔ اس صورتحال کے بعد خطے میں جنگ کے خطرات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے مطابق امریکی افواج نے مسلسل 7 گھنٹے تک جاری رہنے والے ایک بڑے فوجی آپریشن کے دوران آبنائے ہرمز اور ایران کے ساحلی پٹی کے قریب واقع درجنوں اہم فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ان فضائی اور بحری حملوں میں ایران کا ساحلی دفاعی نظام، بحری اثاثے، میزائل اور ڈرون تیار کرنے والی تنصیبات شامل تھیں۔ یہ کارروائی ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے تمام تجارتی و بحری جہازوں کی ناکہ بندی دوبارہ فعال کرنے کے چند گھنٹے بعد شروع کی گئی۔

دوسری جانب، ایرانی میڈیا نے بھی ملک کے طول و عرض میں امریکی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے ساحلی شہر سیریک، بندر عباس، چابہار، بامپور، اہواز اور تزویراتی اہمیت کے حامل جزیرہ قشم سمیت مختلف علاقوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جہاں کئی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *