"> ملتان میں یتیم بچے وسیم عباس کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچے وسیم عباس کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

وسیم عباس قتل کیس کا ملزم توقیر نذیر بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
ملتان میں یتیم بچے وسیم عباس کے قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچلنے کا ملزم توقیر نذیر بہاولپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

October 21, 2026

ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، 15 سالہ بچے کو گاڑی تلے کچلنے کے بعد سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہوگیا تھا

بہاولپور میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے کا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔

سی سی ڈی بہاولپور کی ٹیم نے بدھ کی صبح ایسٹرن بائی پاس پر موٹرسائیکل سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ بعد ازاں اس کی شناخت توقیر نذیر کے نام سے ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق توقیر نذیر نے گزشتہ روز ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی تلے کچل دیا تھا، جس کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

واقعے کے بعد ملزم سی سی ڈی ملتان کی حراست سے فرار ہوگیا تھا۔ اس کی تلاش جاری تھی۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

ترکیہ سعودی عرب میں فوجی اہلکار تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ترک فوجی فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگ میں معاونت کریں گے۔

October 21, 2026

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دورِ حکومت کے دوران معدنیات کے شعبے میں سولہ ارب چورانوے کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن اور بے ضابطگیاں بے نقاب ہو گئی ہیں۔

October 21, 2026

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی لائبہ اعجاز کے اہل خانہ سے ملاقات، وزیر داخلہ نے کیس میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

October 21, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مراد سعید کی افغانستان میں موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی دہشت گردوں کے خلاف آواز کیسے اٹھا سکتی ہے۔

October 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *