سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کے حملے میں مشہور یوٹیوبر رجب بٹ شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں مشہور یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ وکلاء کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے باعث معروف یوٹیوبر کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا، جس کے بعد احاطۂ عدالت میں ماحول شدید کشیدہ ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق رجب بٹ عبوری ضمانت کے لیے سٹی کورٹ کراچی میں پیش ہوئے، جہاں پیشی کے دوران اچانک وکلاء کے گروہ نے ان پر حملہ کردیا، حملے اور تشدد کے باعث رجب بٹ زمین پر گرگئے، جس پر رجب بٹ کے ساتھ آئے وکلاء نے انہیں بچایا۔
اطلاعات ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کیا۔ تاہم حملے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں اور نہ ہی وکلاء کی جانب سے باضابطہ مؤقف جاری کیا گیا۔
دیکھیں: پاکستان اور متحدہ عرب امارات: برادرانہ تعلقات کا نیا عہد