سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

شمالی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے تحت سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 62 خوارج ہلاک، چار اہم کمانڈر بھی مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 12, 2026

کیا زلمے خلیل زاد کا پاکستان مخالف بیانیہ پاک افغان تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش ہے؟

پچھلے دنوں اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر برائے افغانستان  زلمے خلیل زاد نے پاکستان پہ الزام عائد کیا کہ پاکستان طالبان مخالف عناصر کو پناہ دے رہا ہے جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا۔۔ 
زلمے خلیل زاد

پاکستان  تو ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے دوستی و تعاون کا ہاتھ بڑھا چکا ہے دیکھتے ہیں افغان ریاست اس کا جواب کیسے دیتی یے یا اپنی ضد پہ قائم رہتی ہے ۔ 

August 21, 2025

سال 1947 قیام پاکستان کے بعد افغانستان وہ ملک تھا جس نے اقوام متحدہ میں پاکستان کو بطور ریاست تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔۔۔ 

ڈیورنڈ لائن کے اس پار آج کا افغانستان جس کے اوپر جب بھی جنگ مسلط کی گئ پاکستان نے ہی اس کے ہزاروں مہاجرین کو نہ صرف پناہ دی بلکہ انہیں بنیادی انسانی حقوق بھی دئیے اور اپنے بے پناہ وسائل بھی خرچ کیے ۔۔۔اس سب کے باوجود کہ مہاجرین میں سے بہت سے لوگوں نے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی خرابی میں نہ صرف حصہ ڈالا بلکہ قبائلی علاقوں میں موجود شدت پسند گروہوں کے ساتھ مل کے امن و امان کو بھی خراب کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ شہید اور بے گھر ہوگئے ۔۔ 

امریکی انخلاء کے بعد طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا تو اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوششیں شروع کیں۔پاکستان جو افغانستان کا برادر اسلامی ملک ہے اور مشکل وقت میں اس نے افغانستان کا ساتھ دیا بدقسمتی سے افغانستان کی موجودہ حکومت بھی اپنے پیش رؤں کی طرح پاکستان کے ساتھ سرد رویہ رکھنے پہ اصرار کررہی ہے۔ ؎

باوجود اس کے کہ پاکستانی حکام نے کابل کے مستقل دورے بھی کیے اور برادرانہ تعلقات بحال کرنے کی کوششوں پہ زور دیا ، پچھلے دنوں 15 اگست کے دن جب کابل میں افغانستان کے یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کے اوپر افغانستان  میں عدم استحکام پھیلانے کا الزام عائد کردیا یہ بات بذات خود ایک بھونڈا مذاق ہے کہ ریاست پاکستان خود افغان طالبان اور تحریک۔طالبان پاکستان کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا شکار ہے اور متعدد مرتبہ افغانستان سے دہشتگرودں کے ٹھکانے ختم کرنے کا مطالبہ کرچکا ہے ۔۔ 

پچھلے دنوں اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر برائے افغانستان  زلمے خلیل زاد نے پاکستان پہ الزام عائد کیا کہ پاکستان طالبان مخالف عناصر کو پناہ دے رہا ہے جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کردیا۔۔ 

حقیقت یہ ہے کہ افغانستان کا یہ رویہ خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک دوستی کے تعلقات استوار کریں ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں اور تجارتی تعلقات بحال کرکے معاشی استحکام پیدا کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام خوشحال زندگی گزار سکیں۔ 

پاکستان  تو ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے دوستی و تعاون کا ہاتھ بڑھا چکا ہے دیکھتے ہیں افغان ریاست اس کا جواب کیسے دیتی یے یا اپنی ضد پہ قائم رہتی ہے ۔ 

دیکھیں؛ زلمے خلیل زاد کا بیان؛ پاک افغان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی سازش؟

متعلقہ مضامین

سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *