ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی حملہ: موساد کے تین خفیہ آپریشنز کی تفصیلات منظر عام پر

1 min read

اسرائیلی حملہ: موساد کے تین خفیہ آپریشنز کی تفصیلات منظر عام پر

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ موساد نے ایران میں تین مختلف خفیہ آپریشنز کے ذریعے اسٹریٹجک میزائل نظام اور دفاعی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی حملہ ۔۔ تفصیلات


اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی حملہ کی جو تفصیلات جاری کی ہیں ان کے مطابق اس کارروائی سے قبل کئی مہینوں تک ایران کے سینئر سیکورٹی اہلکاروں اور جوہری سائنسدانوں پر خفیہ نگرانی کی گئی۔ یہ افراد اب منظر سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایران کے اسٹریٹجک میزائلوں کو ناکارہ بنانے کے لیے متعدد خفیہ آپریشنز کی منصوبہ بندی کی گئی۔

پہلی خفیہ کارروائی


موساد کی طرف سے کی جانے والی پہلی کارروائی میں، وسطی ایران میں موساد کے کمانڈو یونٹوں نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹمز (SAM) کے قریب کھلے علاقوں میں جدید ہتھیاروں کے نظام تعینات کیے۔ جیسے ہی اسرائیلی حملہ کا آغاز ہوا، ان میزائلوں کو بیک وقت اور بڑی درستگی کے ساتھ اہداف پر داغا گیا۔

دفاعی نظام کی تباہی


دوسری خفیہ کارروائی موساد نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کو مکمل طور پر ناکارہ بنانے کی حکمت عملی اپنائی۔ گاڑیوں پر نصب جدید ترین حملہ آور نظام اور ٹیکنالوجیز کے ذریعے اچانک حملے کے آغاز کے ساتھ ہی ان ہتھیاروں کو لانچ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایرانی فضائی دفاع مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

تہران کے قریب حملہ


تیسری اور آخری مہم موساد نے ایران کے قلب میں ایک خفیہ ڈرون ٹھکانہ قائم کیا تھا۔ اس ٹھکانے سے دھماکہ خیز ڈرونز کو تہران کے قریب اشفاق آباد کے مقام پرزمین تک مار کرنے والے میزائل لانچرز کے ذریعے چھوڑا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کے اہم اسٹریٹجک اہداف تباہ ہو گئے۔


یہ اسرائیلی حملہ نہ صرف تکنیکی لحاظ سے اعلیٰ درجہ کا تھا بلکہ اس میں کئی مہینوں کی خفیہ منصوبہ بندی، انٹیلی جنس اور زمینی کارروائی شامل تھی۔ موساد کی تین مختلف آپریشنز پر مبنی یہ اہم مہم ایران کے دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچانے میں کامیاب رہی۔

https://htnurdu.com/12902/دیکھیئے اسرائیلی حملے پر عالمی مذمت، مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ

متعلقہ مضامین

آئی سی سی نے طالبان رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے ہیں مگر اسرائیل کی غزہ میں خواتین و بچوں پر بمباری پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، صارفین کا سوال

July 9, 2025

اجلاس دونوں ممالک کے درمیان استحکام، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے

July 9, 2025

کراچی جنسی تشدد کیس میں نئی نویلی دلہن شوہر کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار، سول اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج

July 9, 2025

انفرادی بینک کھاتوں سے ماہانہ نقد رقم نکالنے کی حد 10 لاکھ افغان کرنسی کر دی گئی ہے

July 9, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *