اسلام آبادیکم جولائی ۲۰۲۵: پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی مقررہ میعاد آج ختم ہو گئی ہے، جن میں خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں میں رہنے والے رہاِش پذیرمہاجرین شامل ہیں۔
پاکستان کی جانب سے جاری اجازت نامہ کی میعاد ختم
حکومت پاکستان نے ۲۰۰٦ میں مہاجر رجسٹریشن کارڈ جاری کیے تھے، جن کی مدت وقتاً فوقتاً بڑھائی جاتی رہی۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر کے مطابق اس وقت پاکستان میں
پندرہ لاکھ لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین
تقریباً سات لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افغان موجود ہیں۔
طالبان حکومت کی درخواست۔پاکستان کاجواب
افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ رجسٹرڈ مہاجرین کی رہائشی مدت ایک سال کے لیے بڑھائی جائے۔غیر قانونی مہاجرین کو واپسی کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔
چھ ماہ توسیع پر غور
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت چھ ماہ کی توسیع پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ۲۰۲۳ سے غیر قانونی مہاجرین کی واپسی کا عمل شروع کیا ہے،جس کے نتیجےمیں اب تک ۱۰ لاکھ سے زائد افغانی واپس جا چکے ہیں۔
تاریخی پس منظر
۱۹۷۹ میں سوویت یونین کی افغانستان پرجنگ مسلط کرنے نتیجے میں لاکھوں شہری پاکستان ہجرت کر آئے تھے۔ خانہ جنگی اور امریکی۔ جنگ کے دوران بھی بڑی تعداد میں افغان شہریوں نے اپنے تحفظ کےواسطے پاکستان اور ایران کی سرزمین میں ہجرت کرائےتھے۔