افغانستان کے صوبہ ہرات کے علاقے جبرائیل میں خواتین کی من مانی گرفتاریوں اور لازمی حجاب پالیسی کے خلاف ہونے والے پُرامن احتجاج پر طالبان اہلکاروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بچے سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

June 9, 2026

مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران را اور فتنۃ الخوارج سے منسلک 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے نقشے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

June 9, 2026

ٹام لینٹوس کمیشن کے بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری مقدمہ پیکا قوانین کے تحت سائبر دہشت گردی سے متعلق ہے، جس میں عدالتی خودمختاری اور قومی سلامتی کا احترام ناگزیر ہے۔

June 9, 2026

سلامتی کونسل اجلاس میں روس نے پاک افغان کشیدگی کو فتنۃ الخوارج کی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے داعش کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

June 9, 2026

بھارتی ریاست منی پور کے ضلع اوکھرول میں نئی فوجی چوکی کے قیام کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں پر آسام رائفلز نے لاٹھی چارج اور فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

June 9, 2026

لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل روڈولف ہائیکل نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کر کے دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

June 9, 2026

حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے فاسٹ بولر حنین شاہ نے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔
حیدرآباد فائنل میں پہنچ گیا

حیدرآباد کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 جبکہ حسان خان، صائم ایوب اور عاکف جاوید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

May 1, 2026

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔ عثمان خان نے 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ کپتان مارنوس لیبوشین نے 39، صائم ایوب نے 38 اور کوشال پریرا نے 37 رنز بنائے۔ اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جبکہ کرس گرین، رچرڈ گلیسن اور فہیم اشرف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 184 رنز ہی بنا سکی۔ نمایاں بلے بازوں میں مارک چیپمین نے 43، حیدر علی نے 31، ڈیون کونوے نے 30، شاداب خان نے 22 اور کرس گرین نے 21 رنز اسکور کیے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے فاسٹ بولر حنین شاہ نے آخری اوور میں 6 رنز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔ حیدرآباد کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 جبکہ حسان خان، صائم ایوب اور عاکف جاوید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کے روز پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دیکھئیے:پی ایس ایل 11: پہلے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

متعلقہ مضامین

افغانستان کے صوبہ ہرات کے علاقے جبرائیل میں خواتین کی من مانی گرفتاریوں اور لازمی حجاب پالیسی کے خلاف ہونے والے پُرامن احتجاج پر طالبان اہلکاروں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں بچے سمیت متعدد شہری زخمی ہو گئے۔

June 9, 2026

مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران را اور فتنۃ الخوارج سے منسلک 5 کارندے گرفتار کر لیے گئے، جن کے قبضے سے نقشے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

June 9, 2026

ٹام لینٹوس کمیشن کے بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری مقدمہ پیکا قوانین کے تحت سائبر دہشت گردی سے متعلق ہے، جس میں عدالتی خودمختاری اور قومی سلامتی کا احترام ناگزیر ہے۔

June 9, 2026

سلامتی کونسل اجلاس میں روس نے پاک افغان کشیدگی کو فتنۃ الخوارج کی دہشت گردی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے داعش کو خطے کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

June 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *