پاکستان نے آئی سی بی ایم کے دعووں کو مسترد کر دیا
اسلام آباد: غیر ملکی میڈیا کی بعض اطلاعات کے باوجود پاکستان حکمت عملی پر کاربند ہے۔ خارجہ پالیسی کے ایک مضمون میں پاکستان پر الزام دھرا گیا کہ وہ امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے انٹرکونٹینینٹل بیلسٹک میزائل آئی سی بی ایم تیار کر رہا ہے۔ ماہرین اور حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے محض قیاس آرائی اور حقیقت کے برخلاف قرار دےدیا۔
دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق ایسی رپورٹس پاکستان کے میزائل پروگرام کی تکنیکی صلاحیت اور مقصد دونوں کو منفی طور پر پیش کرتی ہیں۔ پاکستان کے پاس موجود سب سے طویل رینج والا میزائل شاہین-3 ہے جس کی رینج 2,750 کلومیٹر ہے۔ یہ واضح طور پر بھارت کی اشتعال انگیزی کو روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
پاکستان کا جوہری نظریہ فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس پر مبنی ہے، جو کہ بھارت کی بدلتی ہوئی فوجی پوزیشنز جیسے کہ کولڈ اسٹارٹ نظریہ اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹمز کے جواب میں بنائی گئی ہے۔ سی آئی ایس ایس-آزاد جموں و کشمیر کے دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کبھی بھی شاہین-3 سے زیادہ رینج والے کسی میزائل سسٹم کا نہ تو اعلان کیا اور نہ ہی کبھی تجربہ کیاہے۔
مزید یہ کہ کوئی قابلِ اعتماد ثبوت بھی موجود نہیں ہے جو اس بات پر دلالت کرے کہ پاکستان آئی سی بی ایم بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ مذکورہ قیاس آرائی کا حقیقت سے قرینہ تک نہیں ملتا۔
تجزیہ کاروں کا غلط معلومات کے خلاف خبردار کرنا
تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آئی سی بی ایم کے متعلق غلط بیانی تناؤ کو بڑھا سکتی ہے۔ یہ پاکستان کی جوہری ریاست کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب بھارت جیسی طاقتیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھا رہی ہیں۔ پاکستان جارحیت پر نہیں بلکہ دفاعی اصولوں اور بہترین حکمتِ عملی پر پختگی سے کار بند ہے۔۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی رپورٹیں اکثر عالمی جوہری تشویش کے دوران سامنے آتی ہیں۔ جیسا کہ روس، چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتے تناؤ کے دوران معاملہ پیش آیا۔ تاہم پاکستان کو اس تناظر میں شامل کرنا جنوبی ایشیائی حکمت عملی کی نوعیت کو نظر انداز کرنا ہے۔
الغرض پاکستان کا جوہری پروگرام ہر ممکنہ حد تک اپنے دفاع کو یقینی بنانے کےلیےپُرعزم ہےاوراسکامقصدہرگزعالمی رسائی کا حصول نہیں ہے۔لہذااس کو غلط طریقے سے پیش کرنا حقائق، سفارت کاری اور علاقائی امن کے لیے نقصان دہ ہے۔
دیکھیں: ایس سی او اجلاس میں پاک۔بھارت کشیدگی،را کےسہولت کار گرفتار