سروائیکل کینسر خواتین میں ہونے والا تیسرے نمبر کا سب سے عام کینسر ہے۔

September 15, 2025

عمران خان کا کے پی میں فوجی کارروائی، ڈرون حملوں اور مہاجرین کی بے دخلی پر شدید ردِعمل، پی ٹی آئی کے اراکینِ پارلیمنٹ کو مزاحمت کی ہدایت

September 15, 2025

معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

September 15, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لیے سرکاری کالجوں میں 8 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا جاٗے گا

September 15, 2025

انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر کاروائیاں کی گئیں اور لکی مروت اور بنوں میں ٹی ٹی پی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

September 15, 2025

کابل میں ٹی ٹی پی کے احتجاج کی بدولت سیکیورٹی خدشات میں اضافہ

کابل میں کشیدگی بڑھ گئی کیونکہ ٹی ٹی پی نے اپنے ارکان پر حملوں پر افغان حکام کی بے عملی کے خلاف احتجاج کیا، جس کی وجہ سے ایک اہم اجلاس معطل ہو گیا۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ 2021 کے بعد سے 240 سے زائد حملے ہوئے ہیں، اور افغان حکومت ان کے تحفظ کے خدشات کو نظرانداز کر رہی ہے، جس سے انسداد دہشت گردی کے تعاون پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

1 min read

ٹی ٹی پی کے احتجاج نے کابل کی اہم سیکیورٹی مذاکرات میں کشیدگی پیدا کر دی

June 3, 2025

ٹی ٹی پی نے افغان حکام پر اپنے ارکان پر حملوں کو نظرانداز کرنے کا الزام لگا دیا، جس سے تعلقات میں تناؤ اور کابل کے انسدادِ دہشت گردی کردار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

کابل میں سیکیورٹی خدشات سے اہم اجلاس کشیدہ

کابل – افغان وزارت داخلہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے وفد کے درمیان ہونے والا ایک اہم اجلاس سیکیورٹی خدشات کے باعث کشیدگی کا شکار ہو گیا۔ کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں جماعت نے اپنے ارکان پر ہونے والے مسلسل حملوں پر شدید احتجاج کیا۔

اس وفد کی قیادت سینئر ٹی ٹی پی کمانڈر ملا فقیر محمد نے کی، جنہوں نے افغان حکام پر یہ الزام لگایا کہ وہ کارکنان کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے۔
ٹی ٹی پی کے مطابق، ان پر حملہ اور اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، لیکن افغان حکام نے اس بارے میں کوئی کاروائی تو دور کی بات سنجیدہ قدم بھی نہیں اٹھایا۔

ٹی ٹی پی کا افغان حکام پر عدم کارروائی کا الزام

ٹی ٹی پی نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ان پر 240 سے زائد حملے ہو چکے ہیں، جبکہ 143 ارکان کو اغوا کیا گیا یے اس کے باوجود کسی بھی حملہ آوروں یا اغوا کاروں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ٹی ٹی پی نے اس غفلت پر سخت تنقید کی۔ ایک رکن نے اجلاس میں کہا
افغان حکومت اپنے داخلی دشمنوں کو چند گھنٹوں میں ڈھونڈ لیتی ہے مگر جب ہم پر حملے ہوتے ہیں تو یہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔

افغان حکومت کی خاموشی

افغان حکام کی جانب سے نہ تو اجلاس کے حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کے الزامات پر کوئی تبصرہ کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے تاحال عوامی سطح پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، جس سے اس بارے میں قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ کابل اور افغانستان میں موجود ان کے دھڑوں کے درمیان تعلقات میں ممکنہ تبدیلی آ سکتی ہے۔

ٹی ٹی پی کی کھلی تنقید یہ بات واضح کرتی ہے کہ ان میں اپنے میزبانوں کی جانب سے لاپرواہی اور امتیازی سلوک پر شدید مایوسی پائی جا رہی ہے۔

سرحدی تعاون کے دوران بڑھتی ہوئی کشیدگی

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان نے سرحدی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس تعاون میں کچھ پیشرفت کی ہے۔ دونوں ممالک نے حال ہی میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

تاہم ایسے واقعات ان کوششوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اگر سیکیورٹی خدشات کا حل نہ نکالا گیا تو یہ نہ صرف افغانستان کی انسدادِ دہشت گردی کی ساکھ کو متاثر کریں گے بلکہ خطے میں استحکام کے لیے بھی خطرہ بھی بن سکتے ہیں۔ اس سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان اعتماد کی فضا مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

سروائیکل کینسر خواتین میں ہونے والا تیسرے نمبر کا سب سے عام کینسر ہے۔

September 15, 2025

عمران خان کا کے پی میں فوجی کارروائی، ڈرون حملوں اور مہاجرین کی بے دخلی پر شدید ردِعمل، پی ٹی آئی کے اراکینِ پارلیمنٹ کو مزاحمت کی ہدایت

September 15, 2025

معرکۂ حق اور بنیان مرصوص میں جے 10 اور جے ایف17 طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا

September 15, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ میچ ریفری کا رویّہ انتہائی غیر مناسب تھا

September 15, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *