لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

ایران کے خلاف جنگ میں دو ہفتوں کے دوران 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے، پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع نے ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جاری عسکری کارروائیوں کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں 100 کے قریب امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ خطے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

July 21, 2026

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 جولائی سے اب تک مختلف حملوں اور فوجی کارروائیوں کے دوران تقریباً 100 امریکی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے 96 فیصد علاج کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں، جبکہ باقی اہلکاروں کا علاج تاحال جاری ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی محکمہ دفاع نے جمعہ کے روز ایران سے منسوب حملوں میں ہلاک ہونے والے مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی۔

اس سے قبل پینٹاگون یہ بتا چکا تھا کہ 28 فروری سے اب تک ایران سے متعلق فوجی کارروائیوں اور حملوں میں 14 امریکی فوجی ہلاک جبکہ 427 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی عراق اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے ایرانی حملوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج اردن میں حملے کے مقام سے ملنے والے بعض ناقابل شناخت انسانی اعضا کا فرانزک جائزہ لے رہی ہے، جس سے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اس سے قبل ایران کے حملوں میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر چکا ہے، جبکہ ایک فوجی کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع دی گئی تھی۔ گزشتہ روز امریکی فوج نے یہ بھی بتایا تھا کہ 18 جولائی کو شمالی عراق میں ایک کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہوا۔

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *