طالبان کی اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں، دو کور کمانڈرز اور قندوز کا گورنر تبدیل

یہ تقرریاں طالبان کی اندرونی انتظامی حکمت عملی اور سکیورٹی معاملات کو مؤثر بنانے کے سلسلے کا حصہ ہیں، تاہم ان تبدیلیوں کی وجوہات کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
افغانستان میں مزاحمتی گروپوں کی کارروائیاں تیز، پروان اور کنڑ میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا

نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے بھی صوبہ کنڑ میں طالبان کے ایک عسکری مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں کم از کم تین طالبان اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
پی ایس ایل 11: بارش کے باعث پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ منسوخ کر دیا گیا

خراب موسم کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، تاہم بارش نہ رکنے اور میدان کھیل کے قابل نہ رہنے پر امپائرز نے کٹ آف ٹائم گزرنے کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسرائیل کا اے آئی جنگی نظام بے نقاب، ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسرائیل کا یہ اے آئی نظام جدید جنگی حکمت عملی میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں روایتی جنگ کے بجائے ڈیجیٹل انٹیلی جنس اور مصنوعی ذہانت فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔
پشاور میں پاک افغان امن جرگہ کا انعقاد، سیاسی و قبائلی قائدین کی شرکت؛ مشترکہ اعلامیہ میں جنگ بندی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا

جرگہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں سیاسی رہنما، سینیٹرز، ارکان اسمبلی، علما، قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان شامل تھے، جنہوں نے متفقہ طور پر امن، استحکام اور باہمی احترام کے فروغ پر زور دیا۔
جھل مگسی بلیک آؤٹ: بی ایل اے کا بجلی گھر پر حملہ، 50 ہزار افراد متاثر؛ ٹاورز اور تاروں کو نشانہ بنایا گیا

بلیک آؤٹ کے باعث ٹیوب ویلز بند ہو گئے، ہسپتالوں کی سروسز متاثر ہوئیں، آپریشن تھیٹرز کو خطرات لاحق ہوئے جبکہ طلبا انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے۔
چین اور پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے 5 نکاتی منصوبہ، جنگ بندی اور مذاکرات پر زور

دونوں ممالک نے سب سے پہلے فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں مزید اضافہ روکنا ضروری ہے تاکہ متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔
مسلط کردہ جنگ میں اسلام آباد اور ریاض کی امن کیلئے کوششیں

سعودی۔پاکستان شراکت داری اس پیش رفت کی بنیاد ہے، جو دہائیوں پر محیط دفاعی، معاشی اور ادارہ جاتی تعاون پر قائم ہے۔ حالیہ بحران میں دونوں ممالک کا تعاون دفاعی نوعیت کا ہے، جس کا مقصد علاقائی استحکام اور خودمختاری کا تحفظ ہے۔
پاکستان کی توانائی سکیورٹی میں پی این ایس سی کا ابھرتا کردار، حکومتی توسیعی منصوبہ سامنے آگیا

ماہرین کے مطابق موجودہ عالمی حالات میں، جہاں جغرافیائی کشیدگی اور سپلائی چین کے مسائل بڑھ رہے ہیں، پی این ایس سی جیسے ادارے پاکستان کے لیے ایک اسٹریٹجک اثاثہ بن چکے ہیں۔
ٹرمپ کا اتحادیوں پر سخت وار، برطانیہ اور فرانس کو دھمکی؛ “ہم سے فیول خریدو یا خود ہرمز جاؤ”

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔