اٹک کے جری سپوت نے حساس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی؛ اپنی جان قربان کر کے مقامی آبادی کو بڑی تباہی سے بچا لیا

شہری کی اچانک مداخلت پر خودکش حملہ آور بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں لیاقت موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ حملہ آور خارجی بھی اپنے جہنم واصل ہو گیا۔ شہید لیاقت پاکستان ریلویز سے ریٹائرڈ ملازم تھے اور ان کی اس بروقت بہادری نے دشمن کے بڑے جانی نقصان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
“معرکۂ حق” پاکستان کی اسٹریٹجک بصیرت کی علامت ہے؛ اعلیٰ سفارتی، عسکری اور ادبی شخصیات کا کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

تقریب کے دوران مقررین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ذمہ دارانہ سفارتکاری، مؤثر ڈیٹرنس، بحران مینجمنٹ اور مذاکراتی عمل ناگزیر ہیں۔ مقررین کے مطابق یہ کتاب نہ صرف “معرکۂ حق” کے مختلف پہلوؤں کو دستاویزی شکل دیتی ہے بلکہ نئی نسل، پالیسی سازوں، محققین اور تزویراتی امور کے طلبہ کے لیے بھی ایک اہم تحقیقی حوالہ ثابت ہوگی۔
دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی: ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران افغان نژاد ٹی ٹی پی کمانڈر ہلاک؛ افغانستان میں تعزیتی اجتماع نے روابط بے نقاب کر دیے

اس کارروائی میں مارا جانے والا واعظ احمد ولد غلام محمد، دراصل افغان شہری اور صوبہ وردک کے ضلع چک کے گاؤں بمبئی کا رہائشی تھا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس حقیقت کی تصدیق کرتا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان نژاد شدت پسند براہِ راست ملوث ہیں، جو سرحد پار سے آکر یہاں بدامنی پھیلاتے ہیں۔
عوامی ریلیف پر سیاسی جنون غالب: خیبر پختونخوا میں ‘گورننس’ کے بجائے ‘احتجاج’ کا راج؛ سہیل آفریدی حکومت کی ترجیحات پر سوالیہ نشان

تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی شعبوں میں بہتری لانے کے بجائے سیاسی توانائیوں کا رخ مرکز کے ساتھ محاذ آرائی کی طرف رہا، جس نے صوبے میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔
ڈھاکا ٹیسٹ: چوتھے روز بنگلادیش کی مجموعی برتری 179 رنز ہوگئی؛دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 152 رنز بنالیے

پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس میں اذان اویس کی شاندار سنچری (103) اور عبداللہ فضل کے 60 رنز شامل تھے۔ بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 27 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
پاک چین بزنس کانفرنس میں 82 ملین ڈالر کے بیٹری اسٹوریج معاہدے طے، وسطی ایشیا تک تجارتی رسائی کے نئے امکانات

چینی اور پاکستانی کاروباری اداروں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقاتیں پاکستان میں صنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ ان معاہدوں سے نہ صرف توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ پاکستان کو اپنی مصنوعات وسطی ایشیا اور دیگر علاقائی منڈیوں تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔
گوادر پورٹ کے ٹیرف میں بڑی کمی کا اعلان: وسطی ایشیا اور علاقائی ٹرانزٹ تجارت کے فروغ کے لیے اہم حکومتی اقدام

وزارت نے واضح کیا ہے کہ کنٹینر بردار بحری جہازوں اور ٹرانزٹ کارگو لانے والے جہازوں کی برتھنگ فیس میں 25 فیصد کمی کر دی گئی ہے، جبکہ بین الاقوامی ٹرانزشپمنٹ کنٹینر کارگو پر پورٹ چارجز میں 40 فیصد کی نمایاں کٹوتی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں بی ایل اے کے “ہیروز” آپریشنز ناکام: 225 دہشت گرد ہلاک، حکومت کا بحالی مرکز اور 60 ہزار نوجوانوں کے لیے بلاسود قرضوں کا اعلان

ان بزدلانہ کارروائیوں کے جواب میں پاک فوج نے ‘آپریشن رد الفتنہ’ کے تحت فیصلہ کن ضرب لگائی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 225 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کیا جا چکا ہے۔
سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی؛ اسلام آباد خودکش حملے کی سازش ناکام، کم عمر لڑکی خیرالنساء بازیاب

اسلام آباد میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی ناکام؛ سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے (فتنہ الہندستان) کے زیرِ اثر کم عمر لڑکی خیرالنساء کو بازیاب کرا کر اسے والد کے حوالے کر دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردوں کے خواتین مخالف نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔
نیتن یاہو کا پاکستان پر سوشل میڈیا مہم کا الزام؛ ماہرین نے غزہ حقائق سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے دیا

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے امریکہ میں اسرائیل کی گرتی ہوئی مقبولیت کا ذمہ دار پاکستان اور دیگر ممالک کے بوٹ فارمز کو قرار دے دیا؛ ماہرین نے اسے زمینی حقائق سے توجہ ہٹانے کا حربہ قرار دیا ہے۔