امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کی ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاک بھارت جنگ رکوانے میں ان کا کردار تھا۔
پاکستانی فورسز نے جنگ کے دوران 5 بھارتی طیارے مار گرانے کا دعویٰ تھا جس کی عالمی میڈیا کے بعد اب صدر ٹرمپ نے بھی دو مرتبہ تصدیق کر دی ہے۔
واشنگٹن میں منگل کی رات ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ کو روکا۔ انہوں نے کہا: “وہ پانچ طیارے مار چکے تھے، صورتحال ایک بار پھر بگڑ رہی تھی۔ میں نے دونوں سے کہا، ‘اگر ایسا کیا تو تجارت ختم’۔ وہ دونوں جوہری طاقتیں ہیں، کچھ بھی ہو سکتا تھا، اور میں نے اسے روکا۔”
بریکنگ نیوز |
— HTN Urdu (@htnurdu) July 23, 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کی ہے کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاک بھارت جنگ رکوانے میں ان کا کردار تھا۔
پاکستانی فورسز نے جنگ کے دوران 5 بھارتی طیارے… pic.twitter.com/NbvY56dCxp
ٹرمپ کا یہ بیان گزشتہ 73 دنوں میں 25ویں بار آیا ہے، جس پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی پر تنقید کی۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے پر کہا: “مودی حکومت پہلگام-سندور تنازع پر پارلیمنٹ میں بحث سے گریز کر رہی ہے، جبکہ ٹرمپ سلور جوبلی منا رہے ہیں۔”
دوسری جانب بھارت کے مستقل مندوب پروتھانی ہریش نے اقوام متحدہ میں مؤقف اختیار کیا کہ فوجی کارروائیاں پاکستان کی درخواست پر روکی گئیں۔ انہوں نے کہا: “اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد بھارت نے پاکستان کی درخواست پر فوجی کارروائی روک دی۔”
پاکستانی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ جنگ کے دوران بھارت کے رافیل سمیت 5 طیارے گرائے گئے ہیں جس کی بھارتی حکام نے تو باقاعدہ تصدیق نہیں کی تاہم عالمی میڈیا اور ڈونلڈ ٹرمپ بارہا اس کی تصدیق کر چکے ہیں۔
دیکھیں: شمالی افغانستان میں داعش کی موجودگی نے خطے میں سنگین خطرے کی نشاندہی کر دی