مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی قاتل اور درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

مظفرگڑھ اور فیصل آباد کے افسوسناک واقعات نے رشتوں کے خلوص اور تحفظ کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنہیں ہم اپنا محافظ اور ہمدرد سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں مددگار ہیں یا مکار؟

شمالی افغانستان میں داعش کی موجودگی نے خطے میں سنگین خطرے کی نشاندہی کر دی

پاکستان کا مؤقف ہے کہ داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو بھارتی پشت پناہی حاصل ہے
پاکستان کا مؤقف ہے کہ داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو بھارتی پشت پناہی حاصل ہے

شمالی افغانستان کے مختلف صوبوں بالخصوص بدخشاں، تخار، بلخ، قندوز اور سمنگان میں داعش نے اپنےقدم مزید مضبوط کرلیے ہیں

July 21, 2025


افغانستان: آئی ایس کے پی نے شمالی افغانستان کے مختلف صوبوں بالخصوص بدخشاں، تخار، بلخ، قندوز اور سمنگان میں اپنےقدم مزید مضبوط کرلیے ہیں۔ داعش نےاپنی سرگرمیوں کا عمل تیز کرتے ہوئے اسلحہ، ساز و سامان پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ سرحدی کاروائیوں کی جانب بھی بڑھ رہے ہیں۔

داعش کے خلاف مضبوط کاروائی نہ کرنے اور بروقت اقدام نہ اُٹھانے کی بناء پر افغان سرزمین کے شمالی علاقوں میں اس گروہ نے اپنے قدم مضبوطی سے جما لیے ہیں، جو کہ مستقبل میں ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کے لیے شدید خطرات کا باعث بن سکتے ہے۔


تاجکستان اور ازبکستان کے مختلف علاقوں میں داعش کی غیر معمولی سرگرمیاں اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔


پاکستان کا مؤقف ہے کہ داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو بھارتی پشت پناہی حاصل ہے، ان تنظیموں کی بڑھتی سرگرمیاں پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں جس کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ وسطی ایشیا کی سرحدوں کے قریب داعش کی مضبوطی ایک سنگین سرحد پار خطرے کی صورت اختیار کر چکی ہے، جو دہشت گردی کے نئے سلسلے کو جنم دے سکتی ہے، لہذا افغان حکام کو بروقت ان تنظیموں کے خلاف عملی اقدام اُٹھانا ہوگا۔

دیکھیں: شمالی افغانستان میں عالمی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں خطے کے لیے سنگین خطرہ

متعلقہ مضامین

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی توسیع پسندانہ کوششیں خطے میں بحرانوں کی بڑی وجہ ہیں، پاکستان نے مکہ اتحاد کو امن و استحکام کا اقدام قرار دیا ہے۔

November 7, 2026

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بدر ایم او یو دفاعی صنعت، ٹیکنالوجی اور مشترکہ پیداوار میں تعاون بڑھانے کی اہم پیش رفت ہے۔

November 6, 2026

سعودی اتحاد نے مکہ ریجن کی جانب آنے والے ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *