پاکستان ویزا پالیسی میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں تاکہ اس اقدام سے پاکستان عالمی سرمایہ کاری و روابط میں اہم کردار اداکرسکے۔
ویزا پالیسی میں اہم اصلاحات
ویزا پالیسی میں اصلاحات کرتے ہوئے 126 ممالک کو ویزا فری رسائی دی گئی ہے، ای ویزا فیس مکمل طور پر ختم کردی گئی ہے اور ساتھ ہی 24 گھنٹوں کے اندر اندر ویزا فراہم کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
مخصوص ممالک کے لیے اب بزنس ویزا دستیاب ہوگا، جب کہ سرمایہ کاری ویزے (3 سے 5 سال) بھی دیے جا رہے ہیں جو عالمی سطح پر پاکستان کی کامیاب معیشت کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستانی سفارتخانوں کو ویزا جاری کرنے کے مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں درخواست کا عمل مزید آسان تر ہوجائے گا۔
اصلاحات میں ہنر مند اور ٹیکنالوجی ماہرین کے لیے ویزا شرائط میں نرمی کی گئی ہے، جبکہ مقدسات کی زیارت و مذہبی دوروں کے فروغ کے لیے بھی خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
یہ اصلاحات پاکستان میں سرمایہ کاری، سیاحت اور معیشت سمیت اہم امور کو عالمی سرمایہ کاری و سفارتکاری تک لے جانے کا سبب بنیں گی۔
دیکھیں: ٹرمپ نے ٹاپ آئی ٹی کمپنیوں کو بھارتی نژاد شہریوں کو ملازمت پر رکھنے سے روک دیا
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															