ٹرمپ نے ٹاپ آئی ٹی کمپنیوں کو بھارتی نژاد شہریوں کو ملازمت پر رکھنے سے روک دیا

ٹرمپ کی واضح ہدایت” بھارت سے ملازمین کی بھرتی بند کریں” یہ اعلان امریکہ-بھارت تعلقات کی حقیقت کو واضح کرتا ہے
ٹرمپ کی واضح ہدایت" بھارت سے ملازمین کی بھرتی بند کریں" یہ اعلان امریکہ-بھارت تعلقات کی حقیقت کو واضح کرتا ہے

بھارتی شہریوں کے لئے گوگل اور مائیکروسافٹ کے دروازے بند

July 26, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گوگل، مائیکروسافٹ اور میٹا جیسی امریک کمپنیوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ بھارتی شہریوں کی مزید بھرتیاں نہ کی جائیں۔ اس اعلان نے ایک بڑی بحث کو جنم دیا ہے۔ یہ بیانات نہ صرف بھارت کے ٹیکنالوجی عزائم کو چیلنج کرتے ہیں بلکہ بھارےث کے متنازعہ ویزا پروگرام کو بھی دوبارہ کڑی تنقید کی زد میں لے آئے ہیں۔

ٹرمپ کی واضح ہدایت” بھارت سے ملازمین کی بھرتی بند کریں” یہ اعلان امریکہ-بھارت تعلقات کی حقیقت کو واضح کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان معاشی مفادات میں بڑھتی ہوئی دوریوں کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارت جو اپنے آپ کو ٹیکنالوجی میں ماہر سمجھتا ہے، لیکن اب ایک فیصلہ کُن حقیقت کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ امریکی صدر ان معاملات میں براہِ راست میدان میں اتر آئے ہیں

یہ اقدام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ان پالیسیوں پر بھی دباؤ ڈالتا ہے جو امریکہ سمیت بیرونی شراکت داری پر انحصار کرتی رہی ہیں مگر بدلتے عالمی رجحانات کے تناظر میں بھارت کی حکمتِ عملی کو کامیاب بنانے میں ناکام نظر آتی ہیں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا انڈیا کی ٹیکنالوجی کمپنیاں امریکی سائے میں پروان چڑھیں مگر اپنی فیکٹریاں چین میں لگائیں اور ملازمین بھارت سے بھرتی کیے. صدر ٹرمپ کے دور میں یہ سب ختم ہوگا۔
حالیہ صورتحال بھارت کی عالمی ساکھ خاص طور پر اس کی ٹیکنالوجی کو تنقیدی نظر سے دیکھنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا حالیہ ویزا پالیسی کے متعلق مؤقف غیر ملکی لوگوں کی نوکریوں کو روکنا ہے کیونکہ اس پالیسی کا فائدک اتھاتے ہوئے غیر ملکی ورکرز امریکہ آتے ہیں اور مقامی لوگوں کی بھرتی کے نظام کو متاثر کرتے ہیں۔

طویل عرصے سے اس ویزا اسکیم پر تنقید ہوتی آئی ہے کہ اس پالیسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت سے ایسے انجینیئرز آتے ہیں جن کی ڈگریوں پر سوالیہ نشان ہوتا ہے، اور ان کی قابلیت کے معیار پر سوال اٹھتا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ انجینیئرز جن میں سے کچھ واقعی ہنر مند ہوتے ہیں کمپنیوں میں داخل ہو کر مقامی امریکی ورکرز کی جگہ لیتے ہیں اور مزید بھارتی ویزا ہولڈرز کو بھرتی کرنے کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

دیکھیں: عالمی روابط کی مضبوطی کیلئے پاکستان کا اوپن ڈور ویزا پالیسی شروع کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

مولانا طیب قریشی نے دورۂ بونیر کے دوران پیغامِ امن کمیٹی کا نیٹ ورک خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔

November 22, 2026

محسن نقوی نے ایک وزیر کی مسلسل تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جواب دیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔

November 22, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔

November 22, 2026

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *