ڈیرہ غازی خان میں پنجاب پولیس کی کامیاب کاروائی میں سنگین جرائم میں مطلوب دہشت گرد بلال کھوسہ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہو گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈی جی خان کے تھانہ کالا کی حدود میں پولیس رات گئے معمول کی بنیاد پر گشت کر رہی تھی کہ جھاڑیوں میں چھپے نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، پولیس اہلکاروں نے جوابی کاروائی کرتے ہوٗے ٹی ٹی پی کے اہم دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔
جوابا پولیس فائرنگ کے دوران ایک حملہ آو مارا گیا جس کی شناخت بلال کھوسہ عرف بشیر کے نام سے ہوئی جبکہ اسکے ساتھی پسپا ہو کر فرارہو گٗے، جنکو ڈھونڈنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والا بلا ل کھوسہ قتل، ڈکیتی اور دہشت گردی سمیت کٗی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، اہم بات یہ ہے کہ ملزم سی ٹی ڈی کو بھی انتہاٗی مطلوب تھا۔
انٹیلیجنس تحقیق کے مطابق بلال کھوسہ کا تعلق دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی (فتنۃ الخوارج) سے تھا، مذکورہ دہشت گرد ریاستی اداروں کے خلاف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھا اور ڈیرہ غازی خان میں کئی کاروایاں کرچکا تھا۔
آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے مطلوب ترین دہشت گرد کو ہلاک کرنے پر ڈیرہ غازی خان پولیس کو شاباش دی ہے۔
دیکھیں: بنوں میں پاک آرمی اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن