اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

شمالی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے تحت سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 62 خوارج ہلاک، چار اہم کمانڈر بھی مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 12, 2026

بدخشاں میں جمعہ خان فتح کی طالبان کے خلاف کھلی جنگ کی کال کے بعد کشیدگی میں شدت آ گئی، درواز میں جھڑپوں میں طالبان کے دو اہلکار ہلاک اور گورنر ہاؤس پر راکٹ حملہ بھی کیا گیا۔

August 12, 2026

طالبان کی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے 70 ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے ایغور جنگجوؤں کو ہتھیاروں سمیت بدخشاں منتقل کر کے ان کی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

August 12, 2026

اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ، کئی معاہدوں پر دستخط متوقع

بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت، میڈیا، تربیت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا
وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج ڈھاکہ پہنچیں گے

یاد رہے کہ آخری مرتبہ نومبر 2012 میں اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا۔ 

August 23, 2025

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ بنگلہ دیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے، ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ہو گی، اسحاق ڈار خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ 13 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی و عالمی امور بھی ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے 4-5 یادداشت ہائے مفاہمت پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت، میڈیا، تربیت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا۔ پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق پاکستانی وزرا ہفتے کی شام بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کریں گے۔ اتوار کی صبح اسحاق ڈار کی ملاقات بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ریاستی مہمان خانے ’پدما‘ میں ہوگی۔

یاد رہے کہ آخری مرتبہ نومبر 2012 میں اس وقت کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ڈھاکہ کا دورہ کیا تھا۔ 

دیکھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ویزا فری سفر کا معاہدہ طے پا گیا

متعلقہ مضامین

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

شمالی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے تحت سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 62 خوارج ہلاک، چار اہم کمانڈر بھی مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *