نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف دوٹوک مؤقف

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں، افغانستان سے حملوں اور عالمی پابندیوں کے نظام کو مؤثر بنانے پر زور دیا۔
نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف دوٹوک مؤقف

پاکستان نے اقوام متحدہ میں کہا ہے کہ گزشتہ تین برس میں افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی میں 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔

November 22, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نے اس جنگ میں 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانیاں دی ہیں، جبکہ گزشتہ تین برس کے دوران افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی میں 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے۔

پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹیوں میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ داعش خراسان، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ افغانستان سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو میزبانوں اور پاکستان کے بنیادی دشمن کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے 1267 پابندیوں کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

سید حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیموں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے اور نکالنے کا عمل شفاف ہونا چاہیے اور اسے سیاسی مفادات سے بالاتر رکھا جائے۔

پاکستانی مندوب نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں اسلاموفوبیا اور دائیں بازو کی انتہا پسندی کو بھی شامل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا، مصنوعی ذہانت اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے قرارداد 1540 پر عمل درآمد اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

متعلقہ مضامین

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ایسا مستقل جوہری معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے جسے مستقبل کا کوئی امریکی صدر تبدیل نہ کر سکے۔

November 22, 2026

رانا ثنا اللہ نے نئے صوبوں کے قیام سے متعلق تنازع کے حل کے لیے ملک میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کردی۔

November 22, 2026

بنگلا دیش نے بھارت پر ملک میں بدامنی پھیلانے کا الزام عائد کردیا، عوامی لیگ کو بھارتی پراکسی قرار دینے کا دعویٰ بھی سامنے آگیا۔

November 22, 2026

پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور پاک فوج کی مشترکہ کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے

November 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *