راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے وسیع پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں بالخصوص بونیراور شانگلہ جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے ان علاقوں میں متاثرین کو راشن، بسترے اور طبی سہولیات فراہم کی جارہپی ہیں۔
ترجمان کے مطابق راشن تقسیم کرنے ساتھ ساتھ متاثرین کا طبی معائنہ بھی کیا جارہا ہے کیونکہ سیلاب زدہ مقامات پر بیماری پھیلنے کے خدشات برھ جاتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بونیر اور شانگلہ کے مختلف مقامات پر پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جہاں وسیع پینمانے پر متاثرین کا معائنہ کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کی جانب سے ان اقدامات کو سراہتے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
جب کہ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے کے پی کے کے مختلف اضلاع سوات، بٹگرام، مانسہرہ، ، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔۔
دیکھیں: علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین سے گھروں کی دوبارہ تعمیر اور نقصان کے ازالے کا وعدہ کر دیا